Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان23 ستمبر پشتون کلچر ڈے: تاریخی تسلسل، سنجیدگی اور قومی شناخت کا پائیدار پیغامجمعہ خان پر تشدد کا فوری نوٹس، ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ، بلوچستان میڈیا فورمقرآن سے وابستگی ہی ہماری دینی و اخروی کامیابی کی ضمانت ہے، شیخ الحدیث مولانا عبدالعزیزعوامی مسائل بارے متعلقہ ادارے مشترکہ کارروائیاں یقینی بنائیں ،مہراللہ بادینیکسی بھی بچے کو پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہنے دیا جائے،ذیشان لاشاریپولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،بخت کاکڑپشتون کلچر ڈے ثقافتی و علمی تشخص اجاگر کرنے کا دن ہے،سردار منظور کاکڑمحاذ آرائی اور انتقامی سیاست ملک کو کمزور کر رہی ہے، قاری مہراللہعوام کو بے دخل کرنے کے بجائے تحفظ فراہم کیا جائے، عبدالقادر لونیملاوٹی خوراک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حبیب اللہ خان

نئے اضلاع کا قیام گورننس بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے، سرفراز بگٹی

تربت: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے دورہ تربت کے دوران نئے ضلع تمپ کے قیام کا نوٹیفکیشن باقاعدہ طور پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے توانائی میر اصغر رند کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ضلع تمپ کا قیام علاقے میں انتظامی نظام کو مؤثر بنانے، ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور عوام کو حکومتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے اور وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کے مطابق انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور مقامی سطح پر گورننس کو بہتر بنانے کے لیے نئے اضلاع کا قیام ناگزیر ہے تاکہ عوامی مسائل کا بروقت اور مؤثر حل ممکن بنایا جا سکے۔

تقریب میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلیدی، صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی اور صوبائی وزیر ریونیو میر عاصم کرد گیلو بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے جبکہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔

نوٹیفکیشن وصول کرنے کے بعد میر اصغر رند نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تمپ کا قیام علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف انتظامی امور میں بہتری آئے گی بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوگا اور عوام کو بنیادی سہولیات تک رسائی میں نمایاں آسانی حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان کا یہ اقدام علاقے کی ترقی، خوشحالی اور بہتر طرز حکمرانی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا جس سے تمپ اور اس کے گرد و نواح کے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *