Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکملپاکستان کی چین کو ایک ارب30 کروڑ ڈالر کی ری فنانسنگ کیلئے باضابطہ درخواستلکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاکحکومت بلوچستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا مقررہ ہدف کامیابی سے حاصل کر لیاکوئٹہ،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی سابق اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کے گھر آمدگنداواہ: چہلم حضرت امام حسینؑ کا مرکزی ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمدبلوچستان کا ایک چہرہ یہ بھی ہےضلع کیچ میں بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو ترقیاتی فنڈز اور عوامی توقعاتاسٹاک مارکیٹ میں تیزی،امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا4 ممالک کے عمرہ زائرین کیلئے لازمی فوڈ واؤچر متعارفاوورسیز پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت، لندن سے پنجاب کی پہلی ڈیجیٹل اراضی رجسٹری کامیابی سے مکمل

روحی بانو شریف اکیڈمی جرمنی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر یورپ نامزد

فرانس میں مقیم سماجی شخصیت
محترمہ روحی بانو
کو شریف اکیڈمی جرمنی کا ایگزیکٹو ڈائریکٹریورپ نامزد کیا گیا
فرانس میں مقیم شاعرہ،سماجی شخصیت اور خلائقِ عامہ کے جذبہ سے سرشار محترمہ روحی بانو جو کہ 2010 سے شریف اکیڈمی جرمنی کی ممبر ہیں اور2012 سےڈائریکٹر پروگرام فرانس کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریا ں احسن طریقے سے ادا کر رہی ہیں ۔فرانس میں متعدد پروگرام منعقد کر چکی ہیں ۔ شریف اکیڈمی جرمنی کے عالمی کنونشن کے انتظام و انصرام کےلئے بطور خاص پاکستان تشریف لائیں اور ان کی اکیڈمی کے اغراض و مقاصد میں گہری دلچسپی اور عملی خدمات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یورپ کا ایگزیکٹوڈائریکٹر نامزد کیا گیا ۔
محترمہ روحی بانو وزیر آباد ضلع گوجرانوالہ میں پیدا ہوئیں۔ابتدائی تعلیم وزیر آباد سے حاصل کی۔گونمنٹ کالج برائے خواتین گجرات سے گریجویشن کیا۔دورانِ تعلیم قابل اور ہونہار طالبہ ہونے کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی رہیں۔سٹوڈنٹ یونین کی جنرل سیکریٹری اور صدر کے عہدوں پر بتدریج منتخب ہوئیں۔بطور مقررہ متعدد انٹرکالجیٹ مقابلوں میں حصہ لےکر نہ صرف دادو تحسین وصول کی بلکہ توصیفی اسناد اور امتیازی پوزیشنیں حاصل کیں۔
اورینٹل کالج لاہور سے ایم۔اے اردو کیا بعد ازاں پنجاب یورنیورسٹی لاء کالج سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔Pakistan Youth Talent Council کی چیر پرسن برائے خواتین مقرر ہوئیں۔دیگر رفاہی تنظیموں کے ساتھ بھی رفاہِ عامہ کے لیے کام کرتی رہیں۔عملی زندگی کا آغاز The Lahore School,Lahoreکی پرنسپل کی حیثیت سے کیا۔1996میں فرانس تشریف لائیں اور یہاں مختلف تنظیموں سے وابسطہ ہو کر پاکستانی کمیونٹی کی خدمت میں مشغول ہو ئیں۔

شفیق مراد نے انہیں اکیڈمی کے کرہّ ارض پر پھیلے ہوئے تمام ممبران کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں اکیڈمی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ روحی بانو باعلم اور باعمل خاتون ہیں۔انہیں اللہ تعالی نے علم اور ذہانت کے ساتھ ساتھ بنی نوعِ انسان کی ہمدردی اور بے لوث خدمت کے جذبے سے نوازا ہے۔انتہائی منظم اور مستعد شخصیت ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اضہار کیا کہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی شریف اکیڈمی کو فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گی ۔ اور دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *