Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقکیچ: بالگتر اور تربت میں زرعی واٹر سکیموں کے لیے ٹینڈر جاریامن و امان کے پیش نظر کوئٹہ میں موبائل سروس معطل رہے گی، ضیاء اللہ لانگوتاجر برادری کے تمام جائز تحفظات دور کیے جائیں گے، ضیاءاللہ لانگومری قبیلے کے سرکردہ رہنما میر ہیبت خان کی آج 20ویں برسی مناٸی جارہی ہےکوئٹہ چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعیناتوزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق عوام کو صحت سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے‘بخت محمد کاکڑبلوچستان ہائی کورٹ توسیعی منصوبے میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، بابر خانایس ایم تنویر کی قیادت میں کامیاب و تاریخی پہلی اکنامک سمٹ 2026 کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، محمدآصف خان ترینٹرانسپورٹرز کا 7 ، 8 اگست کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلانبند کمروں کے فیصلوں سے ملک کا نظام چلانے کی کوشش خطرناک ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

زرعی انکم ٹیکس کی وصولی میں شفافیت اور تیزی لائی جائے ،شاہزیب کاکڑ

کمشنر کوئٹہ ڈویژن شاہزیب خان کاکڑ کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویژن میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہر اللہ بادینی، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوئٹہ ڈویژن بہادر خان، سیٹلمنٹ آفیسر کوئٹہ اور ڈپٹی کمشنرز چمن، قلعہ عبداللہ اور پشین نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔اجلاس میں زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کو مو¿ثر بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات، رجسٹریشن کے طریقہ کار اور قانونی کارروائی سے متعلق پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زرعی آمدن رکھنے والے افراد اور زمینداروں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے تاکہ ٹیکس نیٹ کو وسیع کیا جا سکے اور محصولات میں اضافہ ممکن ہو۔کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ زرعی انکم ٹیکس کی وصولی کے عمل میں شفافیت اور تیزی لائی جائے۔غیر رجسٹرڈ زرعی آمدن رکھنے والوں کی نشاندہی کر کے انہیں فوری رجسٹر کیا جائے۔تمام اضلاع میں آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ کاشتکاروں کو ٹیکس قوانین سے متعلق معلومات فراہم کی جا سکیں۔متعلقہ محکمے باہمی رابطے کو مو¿ثر بنا کر کارروائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کی مو¿ثر وصولی سے صوبائی آمدن میں اضافہ ہوگا اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے وسائل دستیاب ہوں گے۔ اجلاس کے شرکاءنے کہا کہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے اپنے اپنے اضلاع میں زرعی ٹیکس وصولی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *