Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارکارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں،اب تنظیم باتوں میں نہیں عملی طور پر میدان میں نظر أئے گی ،جمال شاہ کاکڑنوڈیرو کی معروف شخصیت سیف الدین ہاشمی کراچی میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DAB/AB NO.380/30-9-2026ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلملاوٹی دودھ اور دہی کے خلاف کارروائی، 8 افراد گرفتارکارکن ہی پارٹی کی اصل طاقت ہیں،اب تنظیم باتوں میں نہیں عملی طور پر میدان میں نظر أئے گی ،جمال شاہ کاکڑنوڈیرو کی معروف شخصیت سیف الدین ہاشمی کراچی میں انتقال کرگئےTENDER NOTICE: DAB/AB NO.380/30-9-2026ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیل

خواتین کیلئے محفوظ ماحول کے قیام کیلئے ہرفرد کو کردارادا کرنا ہوگا ،ربابہ بلیدی

وزیرِ اعلی بلوچستان کی مشیر برائے وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے خواتین کے لیے ایک محفوظ اور منصفانہ ماحول کی تشکیل میں موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں عورت فاﺅنڈیشن اور یو این وومن کے جانب سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس کا موضوع پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں خواتین کی شمولیت، خواتین کے لیے محفوظ معاشرہ اور انصاف کی فراہمی تھا۔* تقریب میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا، صوبائی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت طاہرہ پروین بلوچ، اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خواتین (یو این ویمن)کی صوبائی سربراہ عائشہ ودود، نیشنل کمیشن آن ہیومن رائٹس کی رکن فرخندہ اورنگزیب، ایڈیشنل آئی جی پولیس (جینڈر)اسرار احمد عمرانی، ایس ایس پی شیلا قریشی، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ایوب مریانی، بلوچستان بار کونسل کے رکن راحب بلیدی ایڈووکیٹ، عورت فانڈیشن کے بورڈ ممبر حبیب طاہر ایڈووکیٹ، منیجر ہیلپ لائن اشفاق مینگل، عورت فانڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر علاوالدین خلجی، ایس ایچ او ویمن پولیس اسٹیشن زرغونہ ترین، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر عورت فاونڈیشن یاسمین مغل، ٹیکنیکل ایڈوائزر فاطمہ جہانزیب، ایم اینڈ ای آفیسر فریال احمد سمیت دیگر متعلقہ حکام و شرکا نے شرکت کی۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر یاسمین مغل نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پروگرام کا بنیادی مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کی روک تھام، محفوظ رپورٹنگ کے نظام کا قیام، پولیس رسپانس میں بہتری، کمیونٹی سطح پر آگاہی پیدا کرنا اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں خواتین کی موثر شمولیت یقینی بنانا اور ایک ایسا پائیدار نظام تشکیل دینا ضروری ہے جس کے تحت پولیس، کمیونٹی، خواتین رضاکار اور سول سوسائٹی مل کر تشدد کا شکار خواتین کو فوری مدد، رہنمائی، ریفرل اور قانونی سہولیات فراہم کر سکیں۔ عورت فانڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر علاوالدین خلجی نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عورت فاونڈیشن کا یہ منصوبہ ایک جامع فریم ورک پر بلوچستان کے چار اضلع میں کام کر رہا ہے، انہوں نے نیٹ ورک کے مقاصد اور بلوچستان کے تناظر میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے ادارہ جاتی تعاون، بہتر ہم آہنگی، کمیونٹی کی شمولیت اور مربوط رابطہ کاری بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ ورک کے قیام سے متاثرہ خواتین کی رپورٹنگ، قانونی معاونت، تحفظ اور رازداری کے عمل کو مضبوط بنیاد ملے گی۔ خواتین کو پولیس، لیگل ایڈ اور عدالتی نظام میں شمولیت کی حوصلہ افزائی کے ذریعے ہم ایک محفوظ اور بااعتماد معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ گزشتہ ماہ نصیر آباد میں خواتین افسران کی تعیناتی ایک نہایت مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طویل المدتی منصوبوں پر کام کر رہی ہے اور نظام میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داری پوری دیانت داری سے ادا کرے۔ انہوں نے میڈیکو لیگل افسران کی تعیناتی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں فرانزک لیبارٹری نہ ہونے کے باعث کئی کیسز میں انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہوتی ہے، جس کے حل کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا نے عورت فانڈیشن کو 40 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 12 فروری، خواتین کے قومی دن کے موقع پر، ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ بلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور تشدد کے خاتمے کے لیے مثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر مختلف محکموں کے درمیان روابط مزید مضبوط کیے جائیں گے اور وومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ خواتین پر تشدد کے خاتمے اور انسانی حقوق، خصوصا خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود محکمہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ تقریب کے اختتام پر پاکستانی خواتین کے دن اور عورت فانڈیشن کی 40ویں سالگرہ کا کیک کاٹ کر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ عورت فانڈیشن اور حکومتی ادارے باہمی تعاون کے ساتھ اس جدوجہد کو مزید مضبوط بنائیں گے، اور خواتین کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے اپنی آواز اور عملی حکمتِ عملی کے ساتھ بھرپور انداز میں آگے بڑھتے رہیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *