Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

ضلع شیرانی کی انتظامی حیثیت ختم کرنے سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر حقائق کے منافی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

ضلع شیرانی کی انتظامی حیثیت ختم کرنے سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر حقائق کے منافی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
ضلع شیرانی کی ضلعی حیثیت سے متعلق کوئی بھی فیصلہ مقامی نمائندوں اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیا جائے گا، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ضلع شیرانی کی انتظامی حیثیت ختم کرنے سے متعلق پھیلایا جانے والا تاثر حقائق کے منافی ہے حکومت نے ضلع شیرانی کو ختم کرنے سے متعلق تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا انہوں نے یہ بات جمعرات کو ضلع ژوب میں قبائلی عمائدین اور معتبرین سے خطاب کرتے ہوئے کہی وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ حکومت بلوچستان عوامی امنگوں اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کرتی ہے اور کسی بھی ضلع کی حیثیت سے متعلق کوئی قدم مقامی نمائندوں اور عوام کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا کہ ضلع شیرانی میں ایک عرصہ سے بعض انتظامی افسران کی عدم موجودگی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی بات چیت میں غور کیا گیا اور انتظامی ہیڈ کوارٹر کے تعین سے متعلق امور زیر بحث آئے اس ضمن میں ضلع شیرانی کے حوالے سے اگر کسی قسم کے ابہام یا خدشات موجود ہیں تو انہیں باہمی مشاورت اور مکالمے کے ذریعے دور کیا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ اس معاملے پر ضلع شیرانی کے مقامی رکن صوبائی اسمبلی، علاقائی عمائدین، عوام اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ایک اور تفصیلی نشست منعقد کی جائے گی تاکہ انتظامی امور کا جامع جائزہ لے کر انہیں مزید مؤثر اور بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد انتظامی ڈھانچے کو مستحکم کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی متوازن ترقی، استحکام اور مؤثر حکمرانی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت صوبے کے ہر خطے کو یکساں اہمیت دیتی ہے اور عوام کے اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا وزیر اعلیٰ نے ضلع ژوب آمد پر عوام اور قبائلی عمائدین کی جانب سے پرتپاک استقبال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اور اعتماد ان کے لیے باعثِ فخر ہے اس موقع پر صوبائی وزیر انڈسٹریز اینڈ کامرس سردار کوہیار خان ڈومکی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، ژوب سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محمد نواز کبزئی ، چیف آف مندوخیل سردار محمد ایوب مندوخیل، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر خان سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ محمد ایاز خان مندوخیل سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ آغا فیصل بھی موجود تھے قبل ازیں ژوب ائیرپورٹ پر ایم پی اے ڈاکٹر نواز کبزئی ، ایڈیشنل کمشنر ژوب ڈویژن محمد اجمل مندوخیل ڈی آئی جی ژوب رینج محمد کاشف ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عارف زرکون ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی ایس پی ژوب شوکت علی مہمند نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا اور سلامی دی

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *