Banner
Daily Sahafat Quetta
August 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خاناسلام آباد میں تعلیمی ادارے کل سے کھل جائیں گے، محکمہ تعلیم سندھ کا بھی اہم اعلانایم کیو ایم بہادر آباد مرکز میدان جنگ بن گیا، متعدد افراد زخمیکیا محکمہ جنگلات بلوچستان میں واقعی تبدیلی آ گئی؟سید غضنفر عباس کی برسی، قومی خدمات کو خراجِ عقیدتسکھر ریلوے تھانے کے چھوٹے منشی کے خلاف شکایات، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہسریاب نادرا سینٹر کی سیکنڈ شفٹ بند کرنا عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، مولانا محمد طاہر توحیدیجانوری برادری نے شیر افضل عرف وقار جانوری کو سرداری پگ کے لیے حمایت دے دیمحمد جنید مشتاق بھٹی نائب صدر مسلم لیگ لیبرونگ لاہور مقرر،نوٹیفکیش جاریغیر جمہوری طریقوں سے اقتدار میں آنے والوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، مولانا عبدالرحمن رفیقاقبال کی فکر میں انسانی آزادی، انصاف اور خودی بنیادی اصول ہیں، ڈاکٹر محمد عارف خان

بلوچستان میں حکومت و اپوزیشن عوامی فلاح اور امن کے ایجنڈے پر متحد ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

بلوچستان میں حکومت و اپوزیشن عوامی فلاح اور امن کے ایجنڈے پر متحد ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح، امن اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہیں صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اور سیاسی قوتیں یکسو ہو کر کام کر رہی ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پنجاب حکومت ہر سطح پر بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ صرف اور صرف قومی یکجہتی، مشترکہ عزم اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف
کوئٹہ،وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے منگل کو یہاں چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ بلوچستان کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے ملاقات کی اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا صوبائی کابینہ و اراکین بلوچستان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی عوامی فلاح و بہبود اور قیام امن کے لیے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ باعث اطمینان اور دیرپا امن و پائیدار ترقی کے ضامن ہیں محترمہ مریم نواز شریف نے کہا کہ انہیں اس بات پر دلی مسرت ہے کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ ان کا پہلا سرکاری دورہ بلوچستان کا ہے انہوں نے بلوچستان کے عوام کے جذبے، قربانیوں اور پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور سلامتی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پاکستان سے وابستگی کا جذبہ لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو درپیش سیکیورٹی اور ترقیاتی چیلنجز میں حکومتِ پنجاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی پنجاب حکومت ہر سطح پر بلوچستان کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے ناسور کا خاتمہ صرف اور صرف قومی یکجہتی، مشترکہ عزم اور باہمی تعاون سے ہی ممکن ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان کی دلی خواہش ہے کہ بلوچستان میں پائیدار امن، سیاسی استحکام اور معاشی خوشحالی آئے اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف کا یہ دورہ بلوچستان اور پنجاب کے مابین بھائی چارے، اعتماد اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کا مظہر ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کے لیے دس ارب روپے کی معاونت ایک بروقت، مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جو دہشت گردی کے خلاف قومی عزم اور ریاستی یکجہتی کی واضح علامت ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت اور اپوزیشن عوامی فلاح، امن اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے پر متحد ہیں اور صوبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے اور سیاسی قوتیں یکسو ہو کر کام کر رہی ہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی جانب سے بلوچستان میں قیام امن و ترقی کے لیے نیک خواہشات اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ فراہم کردہ وسائل سے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ مدد ملے گی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرکے بحالی امن کو یقینی بنایا جائے گا

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *