راجہ صمد معاویہ چیئرمین ڈیفنس کمیٹی قومی اسمبلی کے میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب

featured
Share

Share This Post

or copy the link

راجہ صمد معاویہ چیئرمین ڈیفنس کمیٹی قومی اسمبلی کے میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب
راجہ صمد معاویہ کی اس تقرری کو صحافتی حلقوں میں خوش آئندہ قرار دیا جا رہا ہے
مظفر آباد (نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق متحرک، باصلاحیت اور سینئر نوجوان صحافی راجہ صمد معاویہ کو چیئرمین ڈیفنس کمیٹی قومی اسمبلی آف پاکستان کا میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی اس اہم تقرری کو صحافتی حلقوں میں خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔راجہ صمد معاویہ ایک عرصے سے قومی و علاقائی سطح پر صحافت کے شعبے میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں اور دفاعی، پارلیمانی و قومی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، میڈیا سے مضبوط روابط اور متوازن رپورٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس موقع پر مختلف صحافتی، سماجی اور سیاسی حلقوں کی جانب سے راجہ صمد معاویہ کو مبارکباد دی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے چیئرمین ڈیفنس کمیٹی اور قومی اسمبلی کے مؤقف کو مؤثر انداز میں میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچائیں گے۔راجہ صمد معاویہ کی اس تقرری کو نوجوان صحافیوں کے لیے ایک حوصلہ افزا پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ محنت، دیانت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ذریعے قومی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔

راجہ صمد معاویہ چیئرمین ڈیفنس کمیٹی قومی اسمبلی کے میڈیا کوآرڈینیٹر منتخب

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us