Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوہلو میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مطلوب مفرور ملزم گرفتارعلامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاکوہلو میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مطلوب مفرور ملزم گرفتارعلامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگا

علامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(یو این اے) صوبائی وزیر حاجی نور محمد خان دمڑ نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 9 نومبر ہماری قومی تاریخ کا ایک روشن اور یادگار دن ہے، جب شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنی شاعری، فکر اور فلسفے کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو غفلت سے بیدار کیا اور انہیں ایک آزاد و خودمختار وطن کے حصول کا خواب دیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو خودی، خود اعتمادی، عمل، جدوجہد اور اتحاد کا درس دیا۔ ان کا پیغام آج بھی ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اگر ہم اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوں تو پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور خودداری کی منزل تک پہنچا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوان نسل کو اقبال کی شاعری اور فکر سے روشناس کرانے کے لیے تعلیمی اداروں میں خصوصی پروگراموں کے انعقاد کو فروغ دے رہی ہے، تاکہ نوجوان مایوسی کے بجائے امید، محنت اور مثبت سوچ کو اپنا شعار بنائیں۔حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ اقبال کا پاکستان ایک ایسا پاکستان تھا، جہاں عدل، مساوات، بھائی چارہ اور علم کی روشنی ہو۔ حکومتِ بلوچستان اسی وژن کے مطابق صوبے میں تعلیم، امن اور ترقی کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئیے، یومِ اقبال کے موقع پر عہد کریں کہ ہم اقبال کے پیغامِ خودی کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں گے اور پاکستان کی ترقی و سربلندی کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *