Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوہلو میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مطلوب مفرور ملزم گرفتارعلامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگاکوہلو میں سی آئی اے پولیس کی کارروائی، مختلف دفعات کے تحت مطلوب مفرور ملزم گرفتارعلامہ اقبال کا پیغامِ خودی اور فکر نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے، نور محمد دمڑسکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکراوستامحمد میں رائس ملز ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیاروہڑی میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی، شرکاء کے حق میں نعرےمحمد امین عالم نسیم نے دوبارہ ایس ایس پی ریلوے کراچی کا چارج سنبھال لیابھوسہ منڈی میں بڑھتی بدامنی اور چوری ڈکیتی کے واقعات باعث تشویش ہیں، جمعیت علمائے اسلامسعادت حسن پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتعبدالاکرام کو ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز خیبرپختونخوا تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینحکیم سراج الدین چانڈیو کی حکماء کے حقوق کے لیے تاریخی جدوجہد، سندھ بھر میں ایک ہی نعرہ گونجنے لگا

سکھر: الحق فاؤنڈیشن کے بانی محمد رضوان الحق ملک سے معززین کی ملاقات، اہم مسئلہ حل ہونے پر اظہارِ تشکر

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) بانی الحق فاؤنڈیشن، بانی خدمت الانصار انصاری فلاحی جماعت محمد رضوان الحق ملک سے میانی روڈ، نصرت کالونی نمبر 3 کے یونٹ الحق فاؤنڈیشن، جناح چوک یونٹ اور خدمت الانصار انصاری فلاحی جماعت کے عہدیداران سمیت بچل شاہ میانی سکھر کے معززین نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران علاقے کے ایک اہم مسئلے پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جسے الحمدللہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حل کر لیا گیا، جس پر شرکاء نے اطمینان اور اظہارِ تشکر کیااس موقع پر الحق فاؤنڈیشن اور خدمت الانصار انصاری فلاحی جماعت کی جاری فلاحی سرگرمیوں، کارکردگی اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلاحی کاموں کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کے لیے باہمی رابطوں کو مضبوط کیا جائے گا ملاقات میں یعقوب اسحاق، محمد، محمد انور، اللہ رکھا راجپوت، محمد عبداللہ، روہیل، نصر حمید انصاری، ذوالفقار بابا، محمد شاہد انصاری، فہیم گوری، عبدالمجید میرانی (چیئرمین)، ریاض چوہان (سابق چیئرمین) سمیت دیگر معززین اور عہدیداران نے شرکت کی ملاقات میں یہ بھی مشاورت کی گئی کہ الحق فاؤنڈیشن کے موجودہ یونٹس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، تنظیم کی رکنیت میں اضافہ کیا جائے گا اور ممکنہ طور پر سکھر کے مختلف علاقوں میں الحق فاؤنڈیشن کے نئے یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے، تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق اور ضرورت مند افراد تک فلاحی خدمات پہنچائی جا سکیں اس موقع پر بانی الحق فاؤنڈیشن محمد رضوان الحق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصد انسانیت کی خدمت ہے۔ ہم رنگ و نسل، ذات پات اور تفریق سے بالاتر ہو کر الحق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ایک اہم مسئلے کے حل کے لیے تمام افراد مل بیٹھے اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس مسئلے کا حل ممکن ہوا۔ اسی جذبے کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ الحق فاؤنڈیشن اور خدمت الانصار انصاری فلاحی جماعت کے پلیٹ فارم سے فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی جائے گی اور عوامی خدمت کے مشن کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *