Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
قلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلیقلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغامہنگے پٹرول نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے،سید امان شاہنصیر آباد: جمعیت علمائے پاکستان امام نورانی کے صوبائی انتخابات مکمل، مفتی محمد جان قاسمی صدر منتخبشہری ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شھر میں پولیس گردی کے خلاف احتجاجی ریلیایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گڑھی کپورہ مس فریال شعیب نے آج رورل ہیلتھ سینٹر گمبت کا دورہ کیاکراچی میں غیبیزئی قوم کا تاریخی جرگہ، احمد خان اچکزئی کا اتحاد و اتفاق کا پیغامروہڑی میں نادرا دفتر کے لیے نئی جگہ مختص، شہریوں کو شناختی کارڈ اور دیگر سہولیات کے حصول میں آسانی ہوگیدوسری سندھ اسپیشل گیمز 2026 اختتام پذیر، جی آر ایس آر سی وی آئی سی سکھر نے جنرل ٹرافی جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدری

موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت، گیس فراہمی کے اوقات میں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر، تدارک کے لیے اقدامات ناگزیر ہیں، ترجمان
بھاری بلوں سے عوام پریشان، گیس کے مسائل حل نہ ہوئے تو مجبوراً تاجر برادری اور عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال دیں گے، اجلاس سے خطاب
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا ہے کہ موسم سرما میں گیس لوڈشیڈنگ ناقابلِ برداشت ہے، گیس کی فراہمی کے مقررہ اوقات میں بھی پریشر نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، جس کے باعث عوام مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔ اگر ایران سے ایل پی جی کی ترسیل مکمل طور پر بحال نہ ہوئی تو اس کی فی کلو قیمت ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ وفاقی حکومت اس صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بروقت اقدامات کرے۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ہزارہ ٹاؤن کے تاجر رہنماء واحد ہادی، قاسم رضا، ممبر سپریم کونسل الیاس زاہدی، محمد مہدی، عزت اللہ کاظمی، منظور حسین، حفیظ اللہ نظری، حاجی عبدالحئی، محمد حکیم، محمد حسین، ملا مہدی ہزارہ، ذیشان علی، عبدالحمید لالا، محمد علی، قاص اور شعیب سمیت دیگر افراد بھی شریک تھے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ ایک جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں شدید کمی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے تو دوسری جانب بھاری بھرکم گیس بلوں نے شہریوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ عوام اور تاجر پہلے ہی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور اضافی بلوں سے پریشان ہیں، ایسے میں موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گیس کی عدم دستیابی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ گیس کی فراہمی کے مقررہ اوقات میں بھی پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے کھانا پکانا اور روزمرہ کے معمولات انجام دینا دشوار ہو جاتا ہے، جبکہ گیس کے بل مکمل وصول کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی عدم دستیابی کے باعث عوام متبادل ایندھن کے طور پر مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، لیکن اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے بھی عام آدمی کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ اگر ایران سے ایل پی جی کی ترسیل مکمل طور پر بحال نہ ہوئی تو قیمتوں میں مزید اضافے سے عوام کے لیے اس کا حصول بھی مشکل ہو جائے گا۔ جب صارفین کو مطلوبہ گیس فراہم ہی نہیں کی جا رہی تو بھاری بھرکم بلوں کی وصولی سمجھ سے بالاتر ہے۔ سرد موسم میں گیس کوئی آسائش نہیں بلکہ بنیادی ضرورت ہے، متعلقہ حکام کو عوام کی مشکلات کا احساس کرنا چاہیے۔ انہوں نے وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ گیس لوڈشیڈنگ کے خاتمے، پریشر کی بہتری اور بھاری بھرکم بلوں میں ریلیف کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، جبکہ ایران سے ایل پی جی کی ترسیل مکمل طور پر بحال کرنے کے لیے بھی مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ مارکیٹ میں گیس کی قلت اور قیمتوں میں مزید اضافے کو روکا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر عوامی مشکلات کا ازالہ نہ کیا گیا اور گیس سے متعلق مسائل حل نہ ہوئے تو تاجر برادری اور عوام کے ساتھ مل کر احتجاج کی کال دی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *