Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغادیوالی کا تہوار اندھیروں پر اجالے، نیکی کی بدی پر فتح اور امید کی علامت ہے، فیاض محمود شیخکیچ کے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، میر ظہور احمد بلیدی کی ہدایتمحمد زاہد کے بے روزگار دوست کو روزگار کے لیے رکشہ تحفے میں دے دیا، وزیراعلیٰ بلوچستان۔نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سردار کوہیار خان ڈومکیسکول مکمل ہونے سے پہلے اساتذہ کی بھرتی کے اشتہارات جاری کیے جائیں، شکیل قادر خانبلوچستان میں گورنر راج کے نفاذکا علم نہیں، یہ اسلام آباد کے صاحب اختیار لوگوں کے ہاتھ میں ہے، گورنر بلوچستانکوئٹہ: سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر دھاوا اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی مذمت، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے، مولانا عبدالرحمن رفیققلعہ سیف اللہ: مولانا فضل الرحمان کے گھر کی غیر قانونی ویڈیو بنانے کے خلاف جمیعت علماء اسلام کا شدید احتجاج، مذمتی مظاہرہایران سے ایل پی جی کی ترسیل بحال نہ ہوئی تو فی کلو ایک ہزار روپے تک پہنچ سکتی ہے، کاشف حیدریقلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

قلات سنگداس چیک پوسٹ عذاب بن چکا ہے، سید صادق آغا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے کہا ہے کہ قلات سنگداس چیک پوسٹ عوام اور تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کے مالکان و ڈرائیوروں کے لیے عذاب بن چکی ہے، جہاں مبینہ طور پر فی گاڑی تین ہزار روپے زبردستی وصول کیے جا رہے ہیں، جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں، ایسے میں روزگار کے حصول کے لیے تیل بردار چھوٹی گاڑیاں چلانے والے غریب افراد کو مبینہ بھتہ خوری کے ذریعے مزید مشکلات سے دوچار کرنا ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ سنگداس چیک پوسٹ پر مبینہ طور پر بھتہ وصولی اور گاڑیوں کو غیر ضروری طور پر روکنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں، جس سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام شہری بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ اگر کسی گاڑی کے خلاف قانونی کارروائی درکار ہو تو قانون کے مطابق عمل کیا جائے، لیکن کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ اپنی مرضی سے عوام سے رقم وصول کرے اور انہیں ذہنی و معاشی اذیت میں مبتلا کرے۔ سید صادق آغا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ قلات سنگداس چیک پوسٹ کا فوری خاتمہ کیا جائے، مبینہ بھتہ وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور اس غیر قانونی عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام، ٹرانسپورٹرز اور تیل بردار چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو اس عذاب سے نجات مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *