Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصلاسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصل

اسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاں

تل ابیب: اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے بعد سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا، وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردیں، تاہم کسی بھی سیاسی اتحاد کو واضح اکثریت ملتی دکھائی نہیں دے رہی۔

نیتن یاہو نے مضبوط قومی دائیں بازو کی حکومت تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ دائیں بازو کی جماعتوں کو عوامی حمایت حاصل ہے۔ دوسری جانب ابتدائی نتائج اور ایگزٹ پولز کے مطابق ان کا اتحاد اپوزیشن پر معمولی برتری رکھتا ہے، لیکن حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل ہونا ابھی یقینی نہیں۔

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو 20.8 فیصد ووٹ ملے، جبکہ ایزن کوٹ کی یاشار پارٹی 17.06 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ نفتالی بینیٹ کے اتحاد ’ٹوگیدر‘ نے 9.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

عرب جماعتوں کو مجموعی طور پر 18 سے 19 پارلیمانی نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم حکومت سازی میں ان کے کردار کے بارے میں صورت حال واضح نہیں۔

اسرائیلی مرکزی انتخابی کمیٹی کے مطابق ووٹر ٹرن آؤٹ 77.7 فیصد رہا، جسے تقریباً تین دہائیوں کی بلند ترین شرح قرار دیا گیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی جاری ہونے کے باعث نتائج میں تبدیلی کا امکان موجود ہے، جبکہ حکومت سازی کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے والے سیاسی اتحاد کا حتمی تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *