Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصلاسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصل

نااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

نااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم رہے۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں 13 سالہ حکومت کے باوجود ایبٹ آباد کے صرف ایک حلقہ پی کے 42 میں 53 اسکولوں کی تعمیر مکمل نہ کر سکی، پی ٹی آئی حکومت سیاسی اقتدار کی جنگوں میں مصروف رہی جبکہ حلقہ پی کے 42 کے بچے آج بھی چھت اور بنیادی سہولیات کے بغیر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں زیرِ تعمیر اسکول درسگاہ کے بجائے مویشیوں کا باڑا بن گیا، کلاس رومز میں بچوں کی جگہ بھینسیں اور مال مویشی بندھے ہونے کے مناظر سامنے آ گئے، پی ٹی آئی حکومت نے اسکولوں کی اپ گریڈیشن کے دعوے تو کیے لیکن طلبہ کو عمارتیں، چاردیواریاں اور بیت الخلا جیسی بنیادی سہولیات فراہم نہ کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تعلیمی شعبے میں *92 کروڑ روپے* کی کرپشن اسکینڈل نے پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے 13 سالہ دور اقتدار کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں۔

عوامی مفاد کو پس پشت ڈال کر سیاسی رسہ کشی کرنے والی پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخوا میں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی مکمل ناکام رہی، عوامی فلاح و بہبود کے دعوے کرنے والی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی پر سوال ہے کہ برسوں اقتدار میں رہنے کے باوجود بچوں کی تعلیم تک کو ترجیح کیوں نہ دی گئی؟۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *