Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصلاسرائیل میں سخت انتخابی مقابلہ، نیتن یاہو معمولی برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے کوشاںبچوں پر تشدد ناقابلِ برداشت، 10 سالہ طالب علم کا بازو توڑنے والے استاد سمیت 2 ملزمان گرفتارراولپنڈی: بدبخت شخص کی گھر میں گھس کر پیدائشی طور پر ایب نارمل 15 سالہ بچی سے جنیس زیادتی کی کوششجسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیاعسکری قیادت کی ملٹری ڈپلومیسی کی کاوشوں پر عوام کا خراجِ تحسیناگر دہشتگرد سرنڈرکرکےقومی دھارے میں شامل ہو جائیں تو حکومت سے بات کی جاسکتی ہے، چیئرمین اے آرڈی سی خیبرپختونخوانااہل پی ٹی آئی کے طویل دور اقتدار کے باوجود خیبرپختونخوا کے عوام تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محرومپاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہسعودی شہر طائف کی جانب داغا گیا حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو انسداد منی لانڈرنگ قانون کے تحت اختیارات حاصل

پاک افغان سرحد پر اشتعال انگیزی، سیکیورٹی فورسز کے بھرپور جواب میں طالبان کی کئی چیک پوسٹیں تباہ

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی اشتعال انگیزی میں 1 شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے جس پر پاک فوج نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کو خاموش کروادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان رجیم نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ​افغان طالبان رجیم کے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی میں ایک گھر پر گولا گرنے سے 1 شہری شہید جبکہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سول آبادی کو نشانہ بنانے پر مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

​پاک فوج نے افغان جارحیت کا فوری اور انتہائی مستعدی کے ساتھ شدید جواب دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ​پاکستانی افواج کی زبردست جوابی کارروائی میں افغان فورسز کی متعدد چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پاک فوج کے جوان دشمن کی کسی بھی جارحیت کو ناکام بنانے کے لیے مکمل فعال ہیں معصوم شہریوں پر حملے کے بعد پاک فوج کا دشمن کے خلاف بھرپور ردِعمل جاری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *