Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریبجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریب

عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بلوچستان اور حلقہ پی بی 39 کے منتخب نمائندے بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران بلاتفریق عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عملی اقدامات کے نتیجے میں حلقے کے عوام کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام سے کیے گئے انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، جبکہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواں کلی میں پیپلز پارٹی کے علاقائی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے بنیادی یونٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے ایک اہم مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں حلقے کی سیاسی و تنظیمی صورتحال، عوامی مسائل، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت ان کا مشن ہے اور حلقے کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے ہیں، جن کے تحت اسپورٹس کمپلیکس جیسے بڑے منصوبے، نواں کلی مین روڈ اور حشمت ہسپتال سے کلی عمر تک سڑک کی تعمیر سمیت اہم ترقیاتی منصوبے مکمل کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع دینا اور علاقے میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حلقے میں ترقیاتی عمل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔بخت محمد کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی مسائل کے حل، علاقے کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کوششیں جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ عوام کے ساتھ اپنا رابطہ مضبوط رکھیں، ان کے مسائل اور شکایات متعلقہ فورمز تک پہنچائیں اور عوامی خدمت کے عمل میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کریں۔نوجوانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نوجوان معاشرے کا اہم سرمایہ اور ترقی کے عمل میں بنیادی کردار کے حامل ہیں۔ بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان ان کی طاقت، دست و بازو اور عوامی خدمت کے مشن کا اہم حصہ ہیں، انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا بلکہ ان کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو ترقی کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں معاشی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ عوامی خدمت کا سفر آئندہ بھی جاری رہے گا اور حلقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کوششوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے دستیاب وسائل کو مو¿ثر انداز میں استعمال کیا جائے گا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *