Banner
Daily Sahafat Quetta
October 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریبجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریب

دہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے قلعہ سیف اللہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی جانے والی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہماری موثر حکمتِ عملی کا روشن ثبوت ہے۔اپنے ایک اہم بیان میں صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کہا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے اہم کمانڈر کا خاتمہ امن دشمن عناصر کے لیے ایک واضح اور اثر انگیز پیغام ہے کہ بلوچستان کی سرزمین پر ملک دشمنوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے اپنی عالی شان پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بروقت اقدام سے دہشت گردوں کے شوم و مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مسلسل کاوشیں اور قربانیاں انتہائی قابلِ تحسین ہیں۔ تاہم، صوبے میں پائیدار اور دائمی امن کے قیام کے لیے صرف دہشت گردوں ہی نہیں بلکہ ان کے تمام نیٹ ورکس، معاونین اور سہولت کاروں کے خلاف بھی بلا امتیاز اور مثر ترین کارروائی وقت کی اہم ترین ضرورت اور ناگزیر امر بن چکی ہے۔وزیر داخلہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف اس قومی جنگ میں صوبے کے غیور عوام اور پوری قوم اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ بلوچستان کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور سلامتی حکومتِ بلوچستان کی اولین اور بنیادی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی دیرپا ترقی، اقتصادی خوشحالی اور سیاسی و انتظامی استحکام کا دارومدار صرف اور صرف دہشت گردی کے مکمل خاتمے پر منحصر ہے، اور حکومت اس مقصد کے حصول تک امن دشمنوں کا پیچھا جاری رکھے گی

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *