Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

ضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خان

حب نمائندہ خصوصی

تفصیلات کے مطابق

حب: ڈپٹی کمشنر حب کی زیرِ صدارت ضلعی واٹر کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس حب میں منعقد ہوا، جس میں حب ڈیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر، محکمہ آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، LIEDA، واپڈا، ایف سی، پولیس، ضلعی انتظامیہ، محکمہ زراعت اور انجمن زمینداران کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع حب میں پانی کی بار بار پیدا ہونے والی قلت، حب کے لیے مختص پانی کے حصے، کراچی اور حب کے درمیان پانی کی تقسیم کے طریقہ کار، نہروں کی خستہ حالی، پانی کے ضیاع، غیر قانونی کنکشنز اور زرعی و صنعتی شعبوں کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر حب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور انتظامی اقدامات کے باوجود پانی کی قلت کا دوبارہ پیدا ہونا تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حب کی آبادی میں نمایاں اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں صنعتی یونٹس اور ساکران سمیت ملحقہ علاقوں میں وسیع زرعی اراضی موجود ہے، جن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے پانی کی مسلسل اور منصفانہ فراہمی ناگزیر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پانی کی قلت سے گھریلو صارفین، صنعتی پیداوار اور زراعت متاثر ہو رہی ہے لہٰذا حب کے لیے مختص اور جائز پانی کے حصے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ تکنیکی ادارے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس مسئلے کو متعدد فورمز پر اٹھانے کے ساتھ مشترکہ سروے اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں بھی کر چکی ہے، تاہم مستقل حل کے لیے پانی کی تقسیم، ترسیلی نقصانات اور نہروں کی حالت کا جامع جائزہ ضروری ہے۔

اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر حب ڈیم نے پانی کی تقسیم کے موجودہ طریقہ کار پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نہری نظام کی خستہ حالی اور پانی کے رساؤ کے باعث ترسیل کے دوران پانی کا خاصا ضیاع ہو رہا ہے، جبکہ رواں سال بارشوں کی کمی نے بھی پانی کی دستیابی پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے پانی کے مؤثر استعمال، نہروں کی مرمت اور ضیاع کی روک تھام کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پانی کی دستیابی، مختص حصے، اصل فراہمی اور ترسیلی نقصانات کا مستند اعداد و شمار کی روشنی میں جائزہ لے کر حب کے جائز حصے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے تحفظ اور ضیاع کی روک تھام کے اقدامات کے ساتھ ساتھ طویل عرصے سے موجود بنیادی مسائل کا مستقل حل بھی تلاش کیا جائے۔

اجلاس میں صدر انجمن زمینداران حب، رفیق سپیحد نے ساکران اور ملحقہ زرعی علاقوں میں آبپاشی کے پانی کی قلت سے زمینداروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا اور فصلوں کی آبپاشی کے لیے پانی کی منصفانہ اور بروقت فراہمی کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غیر قانونی پانی کے کنکشنز اور پانی چوری کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ محکمہ آبپاشی، اسسٹنٹ کمشنر حب اور پولیس متعلقہ قوانین کے تحت مشترکہ کارروائیاں جاری رکھیں گے، جبکہ ایس ایچ او ساکران اور HITE پولیس کو نہروں کے حساس مقامات پر نگرانی اور گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی اور قابلِ دست اندازی جرم ثابت ہونے پر ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

مزید فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ آبپاشی نہروں اور آبی گزرگاہوں کے متاثرہ حصوں کی نشاندہی کرکے مرمت و بحالی کا ٹائم لائن پر مبنی منصوبہ تیار کرے گا۔ متعلقہ ادارے حب اور کراچی کو پانی کی مختص مقدار، اصل اخراج، دستیاب ذخیرے، طلب اور ترسیلی نقصانات سے متعلق مستند اعداد و شمار ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں گے۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ گھریلو صارفین کی پینے کے پانی کی بنیادی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ دستیاب پانی کو مقررہ تقسیم کے طریقہ کار کے مطابق LIEDA ریزروائر اور صنعتی ضروریات کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاکہ صنعتی سرگرمیاں اور روزگار متاثر نہ ہوں۔ تمام متعلقہ اداروں، صنعتی یونٹس، زمینداروں اور صارفین کو پانی کے محتاط استعمال اور ضیاع کی روک تھام کی ہدایت بھی کی گئی۔

اختتام پر ڈپٹی کمشنر حب نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ اجلاس کے فیصلوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کیا جائے اور سابقہ و موجودہ اجلاسوں کے فیصلوں پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پانی کی قلت کا مستقل حل نہ نکالنے سے عوامی مشکلات میں اضافہ اور امن و امان کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، لہٰذا تمام ادارے اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرتے ہوئے ضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *