Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضسعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمیگروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائدTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026اسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضسعودی عرب کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، 8 زخمیگروپ کیپٹن عاصم طارق کا قتل؛ ملزم سعد عباسی پر فرد جرم عائدTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض

پشاور: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض کر دیے گئے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر تمام ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او آرڈیننس 1960 کے سیکشن (1)3 کے تحت اختیارات تفویض کر دیے گئے۔

گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق ایم پی او اختیارات کی تفویض کا مقصد ضلعی سطح پر مؤثر پیشگی کارروائی کو یقینی بنانا اور انتظامی تاخیر کو کم کرنا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز ایم پی او سیکشن (1)3 کے اختیارات کا استعمال سختی سے آئین اور قانون کے مطابق کریں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہم آہنگی مضبوط بنائی جائے جبکہ اختیارات کا ہرگز غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارے عوام کا امن، سلامتی اور تحفظ میری اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد امان و امن کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *