Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی دو سالہ ترقی کا اعتراف، ہائر ایجوکیشن منسٹر نے کارکردگی کو سراہا

داخلوں میں 310 فیصد اضافہ، 44 کروڑ روپے کے 13 ترقیاتی منصوبے شروع

شیر گڑھ (نامہ نگار) یونیورسٹی آف اوکاڑہ نے گزشتہ دو سال کے دوران تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کی ہے، جس کا اعتراف پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کمیٹی روم میں منعقدہ یونیورسٹی کی 30ویں سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کی گئی کارکردگی رپورٹ میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے کی، جبکہ رجسٹرار جمیل عاصم نے ایجنڈا پیش کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر پریس، میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شرجیل احمد نے جامعہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو سال میں داخلوں میں 310 فیصد اضافہ ہوا اور رواں فال سمسٹر میں داخلوں کی تعداد 7 ہزار 85 تک پہنچ گئی۔ یونیورسٹی میں 44 کروڑ روپے کی لاگت سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے 13 منصوبے شروع کیے گئے، جن میں مرکزی جامع مسجد، اکیڈمک بلاکس، اساتذہ و انتظامی عملے کے لیے رہائشی سہولیات، انڈور کرکٹ ایرینا، چار دیواری اور واکنگ ٹریک شامل ہیں۔ تدریسی و انتظامی اصلاحات کے نتیجے میں وزٹنگ فیکلٹی کے اخراجات 27 کروڑ 80 لاکھ روپے سے کم ہو کر ایک کروڑ 80 لاکھ روپے رہ گئے، جبکہ صوبائی حکومت کی سالانہ گرانٹ پانچ کروڑ روپے سے بڑھ کر تقریباً 50 کروڑ روپے ہو گئی۔ سنڈیکیٹ نے تدریسی و انتظامی عملے کی 62 نئی آسامیوں اور ٹی ٹی ایس کے تحت دو اساتذہ کی ترقی کے کیسز کی منظوری بھی دی۔ اس موقع پر رانا سکندر حیات نے یونیورسٹی کے لیے پنک الیکٹرک بس فراہم کرنے کا اعلان کیا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے نیشنل ہائی وے کی جانب یونیورسٹی گیٹ پر اوورہیڈ پل کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی وزیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین، رجسٹرار جمیل عاصم اور یونیورسٹی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان اقدامات کو اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری یونیورسٹیز زاہدہ اظہر، مختلف جامعات کے وائس چانسلرز، اراکین صوبائی اسمبلی، تعلیمی ماہرین اور متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *