Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتسونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکمکراچی میں گرمی کی شدت برقرار؛ پارہ 40 ڈگری چھونے کا امکانایف بی آر نے اسٹیل یونٹس کی بجلی پر 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس کا اطلاق کر دیاسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفت

یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک): ملک میں یکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے تحت بجلی کی خریداری کی قیمت میں نظرثانی کے بعد صارفین کے لیے نئے نرخ مقرر کیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کی خریداری کی قیمت 2027 میں بڑھ کر 27.309 روپے فی کلو واٹ آور، یعنی فی یونٹ تک پہنچ سکتی ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کے نرخوں کی آئندہ نظرثانی کے لیے بنیادی تخمینے میں بجلی کی مجموعی خریداری کی لاگت 3.55 ٹریلین روپے رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

یہ تخمینے بجلی کی سابقہ واپڈا تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے ٹیرف پر نظرثانی کے عمل کا حصہ ہیں۔ اس عمل کے دوران نئے دور کے لیے بجلی کی نظرثانی شدہ بنیادی لاگت (ریفرنس کاسٹ) کا تعین کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر صارفین کے لیے بجلی کے نرخ مقرر ہوں گے۔

تاہم، 27.31 روپے فی یونٹ کا ٹیرف فی الحال ایک تخمینہ ہے؛ حتمی نرخوں کا تعین متعلقہ نظرثانی کے عمل کے بعد ہوگا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *