Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیل

حوثیوں کے خلاف آپریشن ڈان آف یمن جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1326 حملے

یمن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثی باغیوں کے خلاف جاری آپریشن ’’ڈان آف یمن‘‘ کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,326 حملے کیے گئے، جن میں تقریباً 370 جنگجوؤں کو ہلاک یا غیر مؤثر بنایا گیا، جبکہ متعدد فوجی گاڑیوں اور عسکری تنصیبات کو بھی تباہ یا ناکارہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حوثیوں کے اجتماعات، فوجی گاڑیوں، مضبوط ٹھکانوں اور فائرنگ کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائیوں میں جنگی طیاروں اور ڈرونز نے بھی حصہ لیا۔

ترجمان کے مطابق مارب کے مغرب میں مشرقی محاذ پر سرکاری فورسز نے پیش قدمی کی، جبکہ جنوبی اور مغربی محاذوں پر دباؤ بڑھا کر حوثیوں کی نقل و حرکت، کمک کی منتقلی اور فوجی صف بندی کی صلاحیت محدود کرنے کی کوشش کی گئی۔

یمنی فوج کا مزید کہنا ہے کہ تعز میں سرکاری فورسز اور عوامی مزاحمتی گروپ نے متعدد پوزیشنز پر قبضہ کرکے بھاری ہتھیار اور فوجی سازوسامان بھی تحویل میں لے لیا۔ تقریباً 370 جنگجوؤں کو ہلاک یا غیر مؤثر بنانے کے اعداد و شمار ابتدائی جائزے پر مبنی ہیں۔

فوجی ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور شہریوں و شہری تنصیبات کے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ تاہم ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *