Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کارروائیوں سے فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، مستعدی اور قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم 8 دہشت گردوں کا خاتمہ سکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے پنجپائی میں سڑک پر ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنانے کو بھی فورسز کی بروقت کارروائی اور مستعدی کا ثبوت قرار دیا۔
میر سرفراز بگٹی کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود جبکہ خضدار میں 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد کی برآمدگی دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اہم پیش رفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، جنہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ریاست دشمن عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور عوام کے معمولاتِ زندگی کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مؤثر اقدامات بھی ناگزیر ہیں۔
میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت بلوچستان امن و استحکام کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *