Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

ایران کو جوہری معاہدہ یا تباہ کن جنگ میں سے کسی ایک کا انتخاب جلد کرنا ہو گا، پیٹ ہیگسیتھ

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کو اپنے جوہری پروگرام سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم کرنے یا تباہ کن فوجی کارروائی کے خطرے کا سامنا کرنے میں سے کسی ایک راستے کا جلد انتخاب کرنا ہوگا۔

امریکی ریاست ٹینیسی کی ایک یونیورسٹی میں ریزرو آفیسرز ٹریننگ کور کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کے لیے جلد فیصلہ کرنا چاہیے، بصورت دیگر اسے امریکی فوجی کارروائی کے خطرے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

امریکی وزیر دفاع کے مطابق ایران اپنی دفاعی صلاحیت بڑھانے کے لیے روایتی میزائلوں کا بڑا ذخیرہ تیار کر رہا ہے، جبکہ واشنگٹن کو تہران کے جوہری عزائم پر بھی تحفظات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی طاقت مخالف قوتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے ایران پر حزب اللہ اور یمن کے حوثی گروپ کی مالی معاونت کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے فوجیوں اور بحری جہازوں کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا لاطینی امریکا میں ایران، چین اور روس کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق وینزویلا میں امریکی آپریشن کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ ملک کے وسیع تیل ذخائر اسے امریکا کے لیے تزویراتی اہمیت دیتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *