Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستان

غربت کے خاتمے کا عالمی دن ، پاکستان بھوک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ 10ممالک میں شامل

موسمیاتی آفات، مہنگائی اور معاشی مشکلات نے لاکھوں پاکستانیوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا، 2026 میں ایک کروڑ 6 لاکھ افراد کو انسانی امداد درکار ہوگی
ویب ڈیسک
پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد غربت اور محرومی کے خاتمے، انسانی حقوق کے تحفظ اور ہر فرد کو باعزت زندگی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ اس موقع پر سامنے آنے والی ایک نئی رپورٹ نے پاکستان میں بھوک اور غذائی عدم تحفظ کی سنگین صورتِ حال کی نشاندہی کی ہے۔
بین الاقوامی امدادی تنظیم ایکشن اگینسٹ ہنگر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو بھوک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی آفات، معاشی مشکلات، نقل مکانی اور انسانی امداد کے لیے محدود وسائل نے کمزور طبقات کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق معاشی بحالی کی کوششوں اور بعض معاشی اشاریوں میں بہتری کے باوجود پاکستان میں 2026 کے دوران ایک کروڑ 6 لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت پیش آنے کا خدشہ ہے۔
ایک دہائی میں شدید بھوک کے شکار افراد کی تعداد دگنی ہوگئی
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں تقریباً 17 کروڑ 70 لاکھ افراد ایسے 10 ممالک میں رہتے ہیں جہاں بھوک کا بحران انتہائی سنگین ہے، جبکہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران شدید بھوک کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد دوگنی ہو چکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دنیا کے 47 ممالک میں تقریباً 26 کروڑ 60 لاکھ افراد شدید غذائی قلت سے متاثر ہیں۔ بھوک کے بحران سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں نائیجیریا، کانگو، سوڈان، یمن، افغانستان، میانمار، بنگلہ دیش، پاکستان، جنوبی سوڈان اور شام شامل ہیں۔
مہنگائی اور بے روزگاری نے غریب خاندانوں کی مشکلات بڑھا دیں
پاکستان میں مسلسل غربت، اشیائے خورونوش کی بلند قیمتوں اور روزمرہ اخراجات میں اضافے کے باعث کم آمدنی والے خاندانوں کی قوتِ خرید متاثر ہو رہی ہے۔ روزگار کے محدود مواقع اور گھریلو آمدنی میں کمی نے بھی لوگوں کے لیے ضروریاتِ زندگی پوری کرنا مشکل بنا دیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرعی اجناس کی ناموافق قیمتوں اور معاشی عدم استحکام نے بھی لوگوں کے ذرائع معاش کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث لاکھوں افراد مناسب اور معیاری خوراک کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *