Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

تعلیمی اداروں میں بچوں اور اساتذہ کی حفاظت کے لیے عمارتوں کا باقاعدہ معائنہ کیا جائے، روبینہ خالد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا پشاور میں اسکول حادثے کی جائے وقوعہ کا دورہ، جاں بحق بچوں کے والدین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار

چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے پشاور کے علاقے دیر کالونی، سعیدآباد میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور جاں بحق بچوں کے والدین سے ملاقات کرکے تعزیت کی۔ انہوں نے اس المناک سانحے میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس ناقابلِ تلافی نقصان پر پوری قوم سوگوار ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ ایسے افسوسناک واقعات میں غفلت اور کوتاہی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرکے انہیں قانون کے مطابق جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نظام کی کمزوریوں اور غفلت کا بروقت سدباب ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مواقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے غمزدہ خاندانوں کے دکھ کو سمجھنے، ان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرنے اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں اور اساتذہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے تعلیمی اداروں میں بچوں اور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اسکولوں کی عمارتوں کی باقاعدہ حفاظتی جانچ اور مؤثر حفاظتی انتظامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *