Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

آر یو جے پاکستان گوجرہ کے سینئر صحافی امجد اسلام امجد پر قاتلانہ حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب صحافی پر تشدد اور مقامی پولیس کے مجرمانہ رویہ کا نوٹس لیں ۔
ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور پولیس اہکاروں کو معطل کرکے انکوائری کی جائے ۔ آر یو جے پاکستان
شیرگڑھ (نامہ نگار)ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نے گوجرہ میں سینئر صحافی امجد اسلام امجد پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اس کے بعد مقامی پولیس کی جانب سے مظلوم صحافی ہی کے خلاف کی جانے والی جانبدارانہ و انتقامی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عابد محمود چوہدری نے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی تشویشناک اور قابلِ مذمت ہے کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے اور قانون کے کٹہرے میں لانے کے بجائے، پولیس نے الٹا متاثرہ سینئر صحافی امجد اسلام امجد کو ہی حراست میں لے لیا اور قانونی و انسانی تقاضوں کو پامال کرتے ہوئے زخمی صحافی کا بروقت طبی معائنہ کروانے میں بھی مبینہ طور پر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ واقعے میں ملوث اصل حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔کارروائی میں غفلت کرنے صحافی کو ناحق حراست میں رکھنے اور طبی معائنے میں رکاوٹ ڈالنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے۔ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان نے واضح کیا ہے کہ اگر صحافی امجد اسلام امجد کو انصاف فراہم نہ کیا گیا اور پولیس کے اس رویے کا تدارک نہ ہوا تو ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان ملک بھر میں احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *