Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ میں 40 روپے کی روٹی کے وزن میں مبینہ کمی 200 گرام سے بھی کم ہونے گلی

کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں تندوروں پر فروخت ہونے والی روٹی کے وزن میں مبینہ کمی کی شکایات سامنے آنے لگی ہیں۔ شہریوں کے مطابق 40 روپے میں فروخت ہونے والی روٹی کا وزن 200 گرام تک نہیں ہوتا، جس کے باعث مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض تندوروں پر روٹی کے پیڑے کا وزن کرنے کے لیے ڈیجیٹل کانٹے استعمال کرنے کے بجائے ہاتھوں کے اندازے سے پیڑے تیار کیے جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں روٹی کے وزن میں کمی کا خدشہ رہتا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ روٹی کی قیمت کے ساتھ اس کا مقررہ وزن بھی یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو پوری قیمت کے عوض مقررہ وزن کی روٹی مل سکے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ کے تمام علاقوں میں تندوروں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے اور روٹی کے وزن اور قیمت کا جائزہ لینے کے لیے مو¿ثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تندور مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ اپنی دکانوں پر ڈیجیٹل کانٹے رکھیں اور روٹی کے پیڑے کا وزن کرنے کے بعد روٹی تیار کریں شہریوں نے مزید مطالبہ کیا کہ مقررہ وزن سے کم روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور تندوروں پر قیمت اور وزن نمایاں طور پر آویزاں کرنے کو یقینی بنایا جائے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ روٹی کی قیمتوں اور وزن کی نگرانی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ ہو اور انہیں مقررہ قیمت کے مطابق پوری وزن کی روٹی میسر آسکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *