Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر سیاسی جماعت کے سربراہ شدید ناراض ہیں، محسن نقوی

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بغیر نام لیے ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر وہ شدید ناراض ہیں۔ ان کے بقول یہی سیاستدان ماضی میں کئی دہائیوں تک اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سیاست کرتے رہے ہیں۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ماضی میں مذکورہ سیاستدان اپنی جماعت کے ہوائی ٹکٹوں کے انتظام کے لیے بھی اسٹیبلشمنٹ پر انحصار کرتے تھے، لیکن آج وہی لوگ دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، تاہم غیر شائستہ زبان اور الزام تراشی کے بجائے سیاسی معاملات پر دلائل اور حقائق کی بنیاد پر بات ہونی چاہیے۔

سابق فاٹا کے اضلاع کے وسائل کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ جب ان علاقوں کو کئی سال تک ان کا جائز حصہ نہیں مل رہا تھا تو اس وقت بعض سیاسی رہنما خاموش کیوں رہے؟ ان کے مطابق سابق فاٹا کے عوام کے حقوق کا معاملہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اس وقت سنگین سیکیورٹی چیلنجز سے دوچار ہے، ایسے حالات میں سیاسی رہنماؤں کو انتشار پھیلانے کے بجائے امن و امان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

محسن نقوی نے زور دیا کہ خیبرپختونخوا کو سیاسی محاذ آرائی کے بجائے امن، استحکام اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *