Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی اداروں سے ملاقاتیں، برآمدات میں اضافے اور کریڈٹ ریٹنگ بہتر بنانے پر زور

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی برآمدات میں اضافے، آئی ٹی شعبے کی ترقی، عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت بہتر بنانے اور قرضوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کے ذریعے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ کو ڈبل بی درجے تک بہتر بنانے کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق، محمد اورنگزیب نے تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر امریکی محکمہ خزانہ کی انڈر سیکریٹری برائے بین الاقوامی امور ایرن براؤن سے ملاقات کی۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال، جاری اصلاحات اور بیرونی مالی معاونت سمیت اہم معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان نے ستمبر میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈ کے اجرا سمیت عالمی مالیاتی منڈیوں سے وسائل حاصل کرنے کے لیے مختلف ذرائع پر کام کیا ہے۔ ان میں صکوک، پانڈا بانڈز اور دیگر مالیاتی ذرائع کے ذریعے فنڈز کے حصول کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پیش رفت، ٹیکس اصلاحات اور مسلسل تین سال بنیادی مالیاتی سرپلس حاصل کرنے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریباً 21.6 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔

ملاقات کے دوران علاقائی تنازعات کے توانائی کی قیمتوں، مہنگائی اور غذائی تحفظ پر ممکنہ اثرات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس کے علاوہ رسد کی مسلسل فراہمی اور موسم سرما میں توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیاریوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے نجکاری، ہوائی اڈوں کے انتظامات آؤٹ سورس کرنے، بوئنگ کے ساتھ روابط اور امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک سے ممکنہ مالی معاونت کے معاملات بھی اٹھائے۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ مسلسل تعاون پر امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

دریں اثنا، محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان کی مالیاتی حکمت عملی، عالمی سرمایہ منڈیوں تک رسائی اور نجکاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ملاقات میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، خودمختار کریڈٹ ریٹنگ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مضبوط بنانے کے اقدامات زیر بحث آئے۔ نجی سرمایہ کاری کے فروغ اور پانڈا بانڈز و یورو بانڈز کے ذریعے عالمی سرمایہ منڈیوں میں پاکستان کی رسائی بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق، صکوک، روپے میں متعین بانڈز، ڈالر میں ادائیگی کے حامل بانڈز اور یورو بانڈز کو ٹوکنائز کرنے کے ممکنہ منصوبے پر بھی گفتگو ہوئی، جس کا مقصد مالی وسائل کے حصول کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *