Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریبجن ہاتھوں میں قلم ہونا چاہیے، انہیں ہتھیار تھما دیے گئے بلوچ خواتین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا مکروہ دھندہطلبہ سیاست پشتون قومی تحریک کا اہم حصہ ہے ، خوشحال خان کاکڑحکمران غیروں کے ڈالرز کی خاطر عوام کو آپریشنز کی بھینٹ چڑھانا بند کریں،مولانا محمود الحسن قاسمیمدارس کی خودمختاری اور نصاب پر حملے کی صورت میں بھرپور مزاحمت کی جائے گی،مولانا عبدالقادر لونیکوئٹہ:سردار اور نواب کو ختم کرنے کے حوالے سے قرارداد لائی گئی ہے جو سمجھ سے بالاتر ترہے،نواب محمد خان شاہوانیجمہوریت کے تسلسل سے ہی تمام چیلنجز کا پائیدار حل ممکن ہے ،حافظ حمد اللہعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑغیر قانونی مقیم افراد کی واپسی سے بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی، حمزہ شفقاتدہشت گرد کمانڈر کی ہلاکت موثر حکمت عملی کا ثبوت ہے، ضیاءاللہ لانگورفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام یَس 2026 ایکسپو اور ایوارڈز، نوجوان کاروباری شخصیات اور Innovators کے اعزاز میں تقریب

سردار محمد ہارون خان جمالی سے حلقہ انتخاب کے عوام کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا، حل کی یقین دہانی

گنداخہ:( نامہ نگار فریداحمد) گوٹھ سردار رستم خان جمالی (بکھرڑا) میں سردار محمد ہارون خان جمالی سے حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عوام نے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقے کے درپیش مسائل، مشکلات اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر میر حسین خان جمالی بھی موجود تھے،ملاقات کے دوران عوام نے اپنے علاقوں میں درپیش مختلف مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے توجہ دینے کی درخواست کی۔ عوام نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے، تاکہ انہیں روزمرہ زندگی میں درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔اس موقع پر سردار محمد ہارون خان جمالی نے عوام کی شکایات اور مسائل کو غور سے سنا اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام کو درپیش مسائل کا حل اور انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی سردار گھرانے کی ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ امور پر توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔سردار محمد ہارون خان جمالی نے کہا کہ عوام اور ان کے درمیان رابطے کو برقرار رکھنا ضروری ہے، کیونکہ عوامی مسائل سے براہِ راست آگاہی حاصل ہونے سے ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حلقے کے لوگوں کو درپیش مشکلات کے ازالے، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی نوعیت کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کے لیے باہمی رابطے اور تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ امور پر توجہ دی جائے گی اور جہاں ضرورت ہوئی، وہاں متعلقہ حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کرنے میں مدد مل سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *