Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1995/21-10-2026منزلِ عقاب: خود کو بدلیں، نفرتوں کو مٹائیں، عوام کو جگائیںکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمی

لورالائی: ڈبلیو ایچ او کے زیرِ اہتمام ڈی ڈی ایم کارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

لورالائی: ڈبلیو ایچ او کے زیرِ اہتمام ڈی ڈی ایم کارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) لورالائی کے ای پی آئی ہال میں عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیرِ اہتمام ڈی ڈی ایم کارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ایک اہم تربیتی سیشن منعقد ہوا، جس میں یونین کونسل مانیٹرنگ افسران (یو سی ایم اوز) اور محکمہ صحت کے متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن کا مقصد ڈی ڈی ایم کارڈ کو ڈیجیٹل نظام میں منتقل کرنے کے عمل سے متعلق شرکاء کی استعدادِ کار میں اضافہ کرنا اور انہیں اس طریقۂ کار کے بارے میں ضروری معلومات اور عملی تربیت فراہم کرنا تھا۔تربیتی سیشن کے دوران وفاقی سطح پر عالمی ادارۂ صحت سے وابستہ فیصل عامر، فضل محمد اور قیام خان جبکہ ضلع لورالائی کے ڈسٹرکٹ سرویلنس آفیسر (ڈی ایس او) عزت اللہ نے شرکاء کو ڈی ڈی ایم کارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ تربیت فراہم کرنے والے ماہرین نے شرکاء کو ڈیجیٹلائزیشن کے طریقۂ کار، متعلقہ معلومات کے اندراج اور اس عمل کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے تربیتی سیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے محکمہ صحت کے تمام متعلقہ افسران اور ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ڈی ڈی ایم کارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو سنجیدگی سے لیں اور اسے مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کریں۔ڈاکٹر فہیم خان نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں ڈیجیٹل نظام کو مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے لیے متعلقہ عملے کی تربیت، درست معلومات کا اندراج اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض کی انجام دہی ضروری ہے۔ انہوں نے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں کسی قسم کی غفلت یا غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے تاکہ اس سلسلے میں مقررہ اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔تربیتی سیشن میں شریک افسران اور یو سی ایم اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ تربیت کے دوران حاصل ہونے والی معلومات کو اپنے عملی فرائض میں بروئے کار لائیں اور متعلقہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کو مؤثر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
اس تربیتی سرگرمی کو محکمہ صحت کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے اور متعلقہ معلومات کی بہتر تنظیم کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ عالمی ادارۂ صحت اور محکمہ صحت کے باہمی تعاون سے منعقدہ اس سیشن کا مقصد متعلقہ عملے کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کرنا اور ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو مؤثر، منظم اور بروقت مکمل کرنے میں معاونت فراہم کرنا تھا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *