Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

پختونخوا میں ایمرجنسی؛ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر پی ٹی آئی رہنما کہاں ہیں؟

پشاور (ویب ڈیسک): خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 8 اہم رہنماؤں کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق زیرِ تحویل رہنماؤں میں صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ صوبے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اہم سیاسی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا ہے، تاہم باقی پانچ رہنماؤں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی گزشتہ روز وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ وہ حفاظتی تحویل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کی حیثیت معطل ہو چکی ہے اور صوبے کے انتظامی معاملات چلانے کے لیے نیا بندوبست کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد 11 اکتوبر کو آئین کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد گورنر راج کے انتظامی امور میں معاونت کے لیے پاک فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی گئی۔

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت کے اس اقدام کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے مسترد کیا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کا مؤقف ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر رہنماؤں کی حفاظتی تحویل کے معاملے پر سیاسی صورتحال مزید اہمیت اختیار کر گئی ہے، جبکہ صوبے میں نئے انتظامی بندوبست کے تحت آئندہ اقدامات پر توجہ مرکوز ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *