Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

اتحاد اور مشترکہ جدوجہد سے کاروباری مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، زبیر احمد گھانگرا

حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کی حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے نومنتخب صدر ندیم صدیقی سے ملاقات، باہمی تعاون پر اتفاق
حیدرآباد (رپورٹ ارشد جبار قریشی ) حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(HSATI) کے چیئرمین زبیر احمد گھانگرا کی قیادت میں وفد نے حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے نو منتخب صدر ندیم احمد صدیقی اور دیگر نومنتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں ان کے انتخاب پر دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر HSATI کے وفد نے چیمبر کے نومنتخب صدر ندیم احمد صدیقی اور دیگر عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب حیدرآباد کی تاجر و صنعتکار برادری کے لیے خوش آئند ہے۔ دونوں اداروں کے نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حیدرآباد کی کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، تاجر و صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ملاقات کے دوران دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ تاجر و صنعتکار برادری کے مشترکہ مسائل کو مؤثر انداز میں متعلقہ حکام کے سامنے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔ اس بات پر بھی اتفاق رائے پایا گیا کہ حیدرآباد میں تجارت اور صنعت کے فروغ کے لیے دونوں ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون اور مشاورت جاری رکھیں گے۔چیئرمین زبیر احمد گھانگرا نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار برادری کے مفادات مشترکہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اتحاد، باہمی رابطہ اور مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ندیم احمد صدیقی کی قیادت میں حیدرآباد چیمبر کاروباری برادری کی مؤثر نمائندگی کرے گا۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں جانب سے مستقبل میں بھی باہمی رابطے اور تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *