Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

وزیراعظم کی متعلقہ اعداد و شمار کی قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ اور متعلقہ اعداد و شمار کی ڈیجیٹائزیشن پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو ہدایت کی کہ قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر متعلقہ اعداد و شمار کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے تحت قائم کیا جانے والا قومی مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ وزارتوں کی کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کو مرکزی ڈیٹا سینٹر سے منسلک کرنے سے حکومتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا بنیادی مقصد شہریوں کو مؤثر اور آسان خدمات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ قومی سطح پر حکومتی اداروں اور مختلف شعبوں کے مفید اعداد و شمار ایک جگہ دستیاب ہونے سے ملکی معاشی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزارتوں کی کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا کی ڈیجیٹائزیشن کرپشن اور ادارہ جاتی بدنظمی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ انہوں نے یونیورسل میڈیکل ریکارڈ کی تیاری کے لیے وزارت صحت کے اقدامات کو بھی سراہا۔

شہباز شریف نے ملک بھر میں معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کے نفاذ کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی دیگر وزارتوں کے تعاون سے شعبہ جاتی ڈیجیٹائزیشن پر کام کر رہی ہے، جبکہ صحت، زراعت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے متعلق شعبوں میں ڈیجیٹائزیشن کو ترجیح دی جارہی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وزارت آئی ٹی، وزارت قانون کے تعاون سے قومی قوانین کو ایک جگہ دستیاب کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں قانون سازی کے لیے بہتر رہنمائی حاصل ہوسکے۔

وزیراعظم نے وفاقی وزارتوں کو صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ڈیٹا ڈیجیٹائزیشن کا عمل مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، محمد اورنگزیب، احد چیمہ، جام کمال خان، عطا اللہ تارڑ، سید مصطفیٰ کمال، شزا فاطمہ خواجہ سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *