Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

رائز پروگرام کے تحت ضلع کیچ کے 250 مستحق نوجوانوں میں انکم جنریٹنگ گرانٹس تقسیم

بلوچستان حکومت کی جانب سے رائز پروگرام کے تحت ضلع کیچ کے 250 مستحق نوجوانوں میں انکم جنریٹنگ گرانٹس تقسیم

بی آر ایس پی کیچ کے زیر اہتمام حکومت بلوچستان کے رائز (RISE) پروگرام کے تحت ضلع کیچ میں مستحق نوجوانوں اور افراد میں انکم جنریٹنگ گرانٹس (IGG) کی تقسیم کی تقریب عطاشاد ڈگری کالج تربت میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے کہا کہ رائز پروگرام حکومت بلوچستان کے ان اہم اقدامات میں شامل ہے جن کا مقصد مالی مشکلات سے دوچار افراد اور نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بے روزگاری ایک اہم مسئلہ ہے تاہم اس پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو گھر بیٹھے یا اپنے علاقوں میں چھوٹے کاروبار شروع کرکے باعزت روزگار اور آمدنی حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیچ میں آج 250 مستحق افراد میں گرانٹس تقسیم کی جارہی ہیں جب کہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ عوام میں پروگرام سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سے استفادہ کرسکیں۔ انہوں نے رائز پروگرام کی ٹیم کو میرٹ کی بنیاد پر سروے اور مستحقین کے انتخاب پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی شخص کو میرٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی شکایت یا تحفظات ہوں تو وہ متعلقہ حکام سے رجوع کرسکتا ہے۔

رائز پروگرام کے لیڈ ڈائریکٹر سید قاہر خان آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکم جنریٹنگ گرانٹس کا مقصد خاندانوں اور بالخصوص نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کا یہ اقدام معاشرے میں معاشی استحکام کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہے، جبکہ مستحقین کے انتخاب کے لیے تفصیلی تحقیق اور سروے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رائز پروگرام کے تحت کیچ، گوادر، پنجگور، آواران، خاران اور واشک سمیت بلوچستان کے 6 اضلاع میں نوجوان مرد و خواتین کو مختلف شعبوں میں مالی اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کی جارہی ہے تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار ہوسکیں۔ انکم جنریٹنگ گرانٹس کے ذریعے نوجوانوں کو ان کے رجحان، مقامی مارکیٹ کی طلب اور دستیاب مواقع کے مطابق چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

سید قاہر خان آغا نے بتایا کہ رائز پروگرام کے تحت فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے مختلف پروگرام بھی جاری ہیں جن میں نوجوانوں کو آئی ٹی، ای کامرس، مارکیٹنگ اور دیگر شعبوں میں تربیت دی جارہی ہے۔ تقریباً 6 ہزار مرد و خواتین ان تربیتی پروگراموں سے مستفید ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے نوجوانوں کو ان کی مہارت اور شعبے کے مطابق روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پروگرام کے تحت پہلے سے چھوٹا کاروبار کرنے والے افراد کو بھی مالی معاونت فراہم کی جائے گی جس کے لیے 5 لاکھ روپے سے 2 کروڑ روپے تک کی گرانٹ دینے کی منصوبہ بندی ہے، تاکہ وہ اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں اور معاشی طور پر مستحکم ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رائز پروگرام کے سوشل پروجیکٹ کے تحت لوکل سپورٹ آرگنائزیشنز (LSOs) کے ذریعے مختلف یونین کونسلوں کی سطح پر تقریباً 20،20 لاکھ روپے تک کی گرانٹس فراہم کی جارہی ہیں تاکہ نوجوانوں کے لیے کھیلوں اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

تقریب سے سوشل نیٹ ورک کے چیئرمین یوسف بلوچ، جویریہ اختر اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت یلان زامرانی نے حاصل کی۔

تقریب میں تربت یونیورسٹی کے ذمہ داران، عطاشاد ڈگری کالج کے طلبہ، گرلز ڈگری کالج کی طالبات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی اور رائز پروگرام کے لیڈ ڈائریکٹر سید قاہر خان آغا نے مستحقین میں گرانٹس اور مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

رائز پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی مالی معاونت سے مستحق خاندانوں کے لیے مستقل آمدنی کے ذرائع پیدا ہونے نوجوانوں کے لیے خود روزگاری کے مواقع بڑھنے اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

تقریب کی انتظام کاری کے فرائض میڈم ماہ نور شاہ نے جب کہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صائمہ بلوچ نے سر انجام دیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *