Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتنامور ادیب و شاعر اور ‘سسٹم’ کے ایڈیٹر انچیف ناظم نواب سے بلوچستان رائٹرز گلڈ کے وفد کی اہم ملاقاتکمشنر پشین ڈویژن قائم لاشاری کا دورہ چمن، انتظامی امور میں بہتری، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، شہری منصوبہ بندی اور صحت عامہ کی سہولیات کا تفصیلی جائزہضلع حب کے عوام، صنعتوں اور زرعی شعبے کو پانی کی منصفانہ اور پائیدار فراہمی یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کریں،ڈپٹی کمشنر حب جمعہ داد خانچمن میں بلوچستان نارتھ، سندھ و بلوچستان باکسنگ چیمپئن شپ 2026ء کا انعقاد 28 سے 30 اکتوبر تک ہوگاTENDER NOTICE: DAB/AB NO.454/22-10-2026ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقات

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز کی اعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور مستونگ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنا سیکیورٹی فورسز کی بہترین کارروائی کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف اس کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی ایک اہم پیش رفت ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری ہیں۔ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے دشمنوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی، اور دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ حکومت اور عوام مکمل طور پر متحد ہیں۔وزیر اعلی نے عزم ظاہر کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الہندوستان کے خلاف یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ بلوچستان کی پرامن سرزمین کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں انتہائی قابلِ قدر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امن کے دشمنوں کو بلوچستان میں اپنے کسی بھی مذموم عزائم کی تکمیل کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *