Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویضریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ؛ اقرار الحسن کی درخواستِ ضمانت مستردپختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہسکینہ عبداللہ خان کی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے ملاقات، بلوچستان کے مزدوروں کے مسائل پر گفتگواسسٹنٹ کمشنر وندر عارب وقار کا کنراج روڈ پر دورہ، دو غیر قانونی کریش پلانٹس سیلواشنگٹن مشرق وسطیٰ کے تحفظ کا ضامن نہیں، اپنی حفاظت خود کریں، امریکی سفیرایران سے مذاکرات نہیں ہو رہے، معاملہ جلد کسی نہ کسی صورت حل ہو جائے گا، امریکی صدر ٹرمپکراچی تباہ، 18 سال سے سندھ حکومت ناکام، نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں، وسیم اختروزیراعظم کی پشاورآمد؛ اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سمیت سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظاماتڈیجیٹل سراب اور ڈوبتی خاندانی اقدارخیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال، ڈپٹی کمشنرز کو ایم پی او اختیارات تفویض

پاکستان میں کوئی اقلیت نہیں، سب برابر کے پاکستانی ہیں، آئین و اسلام نے اقلیتوں کو مکمل حقوق دیے ہیں، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی اقلیت نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں۔ پاکستان کے آئین اور اسلام نے اقلیتوں کو جو حقوق دیے ہیں، وہ شاید ہی کسی اور نے دیے ہوں۔ مسلم لیگ (ن) اپنے مشکل وقت کے ساتھیوں اور قربانیاں دینے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی، جبکہ سیاسی عمل میں سرگرم خواتین کی شرکت دیگر خواتین کے لیے حوصلے کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواتین و اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام منعقدہ خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اختر بی بی، سابق وفاقی وزیر خلیل جارج، حیدر خان اچکزئی، فاطمہ خان، شاکر محمد حسنی، نثار خان اچکزئی، زینت شاہوانی سمیت دیگر رہنما اور کارکنان بھی موجود تھے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بعض حلقوں کی جانب سے بلوچستان کے حالات خراب ہونے کی بات کی جاتی ہے، تاہم مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں سیاسی طور پر متحرک ہے اور گزشتہ دو ہفتوں سے مسلسل شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور سیاسی سرگرمیوں میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کے عوام پارٹی قیادت سے محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف اور مریم نواز سے محبت کرتے ہیں، جس کا اظہار مختلف سیاسی پروگراموں میں خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت سے بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی فعال خواتین سیاسی عمل میں دیگر خواتین کے لیے حوصلہ اور رہنمائی کا ذریعہ ہیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اختر بی بی نے کہا کہ اقلیتی خواتین پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے خواتین ونگ کی عہدیداروں اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی خواتین ہر مشکل اور اہم موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ کھڑی رہی ہیں اور پارٹی کو بھرپور سپورٹ فراہم کرتی رہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *