Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

موجودہ فرسودہ نظام سے قوم شدید پریشان، نئے عادلانہ نظام کی تلاش ہے، مولانا عبدالقادر لونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے امیر مرکزیہ مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی مرکزی ناٸب امیرمولاناعبدالوہاب ڈھیر مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ قوم موجودہ فرسودہ، کرپٹ اور ظالمانہ نظام کی تباہ کاریوں اور مسلسل بحرانوں سے شدید پریشان ہو کر ایک نئے اور عادلانہ نظام کی تلاش میں ہے۔ اس وقت ملک کو تمام درپیش چیلنجز سے نکالنے کا واحد حل اسلام کے عادلانہ نظام کے فوری اور مکمل نفاذ میں مضمر ہے۔
​انہوں نے کہا کہ گزشتہ 75 سال سے قوم کو بے رحم اور کرپٹ نظام کے سپرد کر دیا گیا ہے، جس کی بدولت آج ملک و قوم کو ہولناک معاشی تباہی اور گہرے بحرانوں کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ڈکٹیشن پر مسلسل قوم کا استحصال کیا جا رہا ہےجس سے ملک سنگین ترین اقتصادی مسائل کی دلدل میں دھنس چکا ہے۔ اس جابرانہ اور ظالمانہ نظام کے فیصلوں کے نتیجے میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور بالخصوص عام عوام سراپا احتجاج ہیں، جس کے باعث ملک کے مستقبل پر گہرے بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔
​انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں ایک مضبوط، مستحکم اور بااصول نظام قائم نہیں ہوگا، تب تک نہ تو سیاسی استحکام آ سکتا ہے اور نہ ہی ملک و قوم کو ان دائرہ نما بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔ موجودہ استحصالی نظام اور جبر و استبداد کے خاتمے کے لیے ایک منظم اور مسلسل جدوجہد وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے۔
​انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی نظام ہی دراصل انسانیت کی اجتماعیت اور فلاح کی حقیقی اساس ہے۔ جس معاشرے اور ریاست میں قرآن و سنت کی بالادستی ہو اور صرف قرآن و سنت کا قانون ہی نافذ العمل ہو، وہاں عدل و انصاف کا بول بالا ہونا یقینی ہے۔ اسلامی نظامِ عدل کی افادیت، قانونِ فطرت سے مطابقت اور دنیا میں امن و سلامتی پیدا کرنے کی بے مثال صلاحیت کا اعتراف آج غیر مسلم و معترض قوتیں بھی کرنے پر مجبور ہیں۔ اسلام کا نفاذ ہی تمام انسانیت کی فلاح، بقا اور بنیادی حقوق کے تحفظ کی واحد ضمانت ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *