Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظمسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

لورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زور

محکمہ صحت اور قومی و بین الاقوامی اداروں کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی اور مؤثر رابطہ کاری پر زور

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈسٹرکٹ ہیلتھ کانفرنس ہال لورالائی میں محکمہ صحت کے زیر اہتمام صحت کے شعبے سے منسلک قومی و بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع لورالائی میں صحت عامہ کی صورتحال، مختلف بیماریوں کی روک تھام، جاری پروگرامز کی پیش رفت، باہمی تعاون، اداروں کے درمیان رابطہ کاری اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈویژنل پولیو آفیسر ڈاکٹر حنیف لونی، ڈی ایس وی گل نواز خان ناصر، اے ایس وی عادل الیاس، عالمی ادارۂ صحت کے ڈاکٹر عاصم کاکڑ، شیر محمد شاد، یونیسف کے نمائندگان اور محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران مختلف اداروں کے سربراہان اور نمائندگان نے اپنے اپنے اداروں کی کارکردگی، جاری سرگرمیوں اور صحت عامہ کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر متعلقہ اداروں کی جانب سے مستقبل کی منصوبہ بندی، آئندہ کے اہداف اور ان اہداف کے حصول کے لیے درکار اقدامات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا کہ محکمہ صحت اور اس سے منسلک قومی و بین الاقوامی اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ صحت کے مختلف پروگرامز پر عملدرآمد کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور تمام ادارے ایک مربوط نظام کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرسکیں۔شرکاء نے پولیو سمیت مختلف خطرناک اور متعدی بیماریوں کی روک تھام کے لیے جاری اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ بیماریوں کے تدارک کے لیے صرف ایک ادارے کی کوششیں کافی نہیں بلکہ تمام متعلقہ محکموں، عالمی اداروں، ضلعی انتظامیہ، صحت کے ماہرین، فیلڈ اسٹاف اور معاشرے کے دیگر ذمہ دار طبقات کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اجلاس میں فیلڈ سرگرمیوں کے دوران درپیش مسائل، عوامی آگاہی، ویکسینیشن پروگرامز، نگرانی کے نظام، بیماریوں کی بروقت نشاندہی اور متعلقہ اداروں تک معلومات کی فوری ترسیل سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صحت عامہ سے متعلق کسی بھی پروگرام کی کامیابی کے لیے زمینی سطح پر مؤثر نگرانی اور اداروں کے درمیان بروقت معلومات کا تبادلہ انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لورالائی ڈاکٹر فہیم اتمانخیل نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے محکمہ صحت، قومی و بین الاقوامی اداروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اپنے دائرہ کار میں ذمہ داری اور احساسِ فرض کے ساتھ کام کرنا ہوگا تاکہ خطرناک بیماریوں کا مؤثر انداز میں تدارک کیا جا سکے اور عوام کو صحت کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرہ ہی مضبوط قوم اور محفوظ مستقبل کی بنیاد بنتا ہے، اس لیے بیماریوں کی روک تھام اور عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ضروری ہے۔
ڈاکٹر فہیم اتمانخیل نے کہا کہ محکمہ صحت اور اس کے شراکت دار ادارے عوامی صحت کے تحفظ کے لیے اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، تاہم ان کوششوں کے مطلوبہ نتائج اسی وقت حاصل کیے جاسکتے ہیں جب تمام ادارے باہمی رابطے اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔انہوں نے واضح کیا کہ صحت عامہ کے مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ اداروں و اہلکاروں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جاری پروگرامز کی نگرانی، فیلڈ سرگرمیوں کی رپورٹنگ اور مسائل کے بروقت حل کے لیے مؤثر نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے قومی و بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا اور اس مقصد کے لیے ہر ماہ باقاعدگی سے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ ان اجلاسوں میں مختلف پروگرامز کی پیش رفت، مقررہ اہداف، فیلڈ کارکردگی، درپیش مشکلات اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لورالائی میں صحت عامہ کے تحفظ، پولیو سمیت خطرناک بیماریوں کے خاتمے، بیماریوں کی بروقت روک تھام اور عوام کو بہتر صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اجلاس کے اختتام پر مختلف اداروں کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹس، تجاویز اور مستقبل کے منصوبوں کو اہمیت دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں ادا کرنے اور طے شدہ اہداف کے حصول کے لیے عملی اقدامات یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *