Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع

ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی زیرِ صدارت ضلعی انٹیلیجنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی مجموعی امن و امان، سیکیورٹی صورتحال، حساس مقامات کی نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی رابطہ کار کو تفصیلی طور پر زیرِ غور لایا گیااجلاس میں متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور ضلع میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، ممکنہ خطرات، حفاظتی انتظامات اور مختلف علاقوں میں نگرانی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔شرکاء نے ضلع کے مختلف حساس مقامات، سرکاری تنصیبات، اہم شاہراہوں اور دیگر اہم مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ مشتبہ سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی، معلومات کے تبادلے اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے نظام کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی غور کیا گیاڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور ضلع میں امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں باہمی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائےانہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے اپنے دائرہ کار میں مو¿ثر نگرانی جاری رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا قابلِ تشویش اطلاع کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے، تاکہ بروقت اقدامات اٹھائے جا سکیں اجلاس میں قانون و ضابطے کی خلاف ورزیوں کی روک تھام، مشکوک افراد اور سرگرمیوں کی نگرانی، حساس تنصیبات کے حفاظتی انتظامات، داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی اور مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے بروقت تبادلے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئےڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سیکیورٹی معاملات میں تمام ادارے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون اور مو¿ثر رابطہ برقرار رکھیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ اہلکاروں کی تیاری اور رسپانس میکنزم کو فعال رکھا جائی انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس، لیویز اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان مربوط حکمتِ عملی کے تحت اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گےاجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لورالائی میں امن و امان کے قیام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مربوط اور مو¿ثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *