Banner
Daily Sahafat Quetta
October 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظمسنگجانی جلسہ کیس؛ زرتاج گل اور عمر ایوب کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایتدہشتگردوں کی مالی معاونت؛ ملزمان کو 18، 18 سال قید، کروڑوں روپے جرمانےڈی جی آئی ایس پی آر آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گےلورالائی میں صحت عامہ کا اہم اجلاس، بیماریوں کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی پر زورفکری یلغار سے ڈیجیٹل وار تکخیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی؟ آج اہم آئینی مشاورت متوقعملک میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا قانون موجود نہیں، پی ٹی اے کا عدالت میں جواببھرم باقی رہنے دیں2300 ارب کے ٹیکس بریک دیے، نجی شعبہ معاشی ترقی کی قیادت کرے، وزیراعظم

ٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد، 30 ستمبر 2026: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں تاجروں کے لیے آسان ٹیکس اسکیم اور ٹیکس وصولی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی، جس میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی سہولتوں اور رعایتوں کا تاجروں کی طرف سے اب تک مثبت جواب نہیں دیا گیا۔

وزیر مملکت خزانہ بلال اظہر کیانی نے کمیٹی کو بتایا کہ تاجروں کی مشاورت سے ٹیکس اسکیم تیار کی گئی ہے اور اس حوالے سے ٹیکس ایپ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 10 ہزار 338 دکاندار اسکیم میں رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے تاجروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پہلے ماہ 10 ہزار روپے، دوسرے ماہ 25 ہزار روپے اور تیسرے ماہ 50 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

وزیر مملکت کے مطابق اسکیم کا پہلا مرحلہ جاری ہے اور فی الحال تاجروں میں آگاہی پیدا کی جارہی ہے، جبکہ انفورسمنٹ کا مرحلہ ابھی شروع نہیں ہوا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اسکیم کی تیاری میں کافی محنت کی گئی ہے اور تاجروں کو مختلف سہولتیں اور رعایتیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹیکس ادا نہ کرنے کی نیت برقرار رہی تو انفورسمنٹ کے ذریعے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ حکومت کی نیک نیتی کا اب تک مثبت جواب نہیں دیا گیا، تاہم اسکیم کو کامیاب بنانے کے لیے مزید وقت دیا جائے گا اور انفورسمنٹ کا مرحلہ آنے پر ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا کہ رواں سال 30 ستمبر تک 55 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے گئے، جبکہ گزشتہ سال اسی تاریخ تک 40 لاکھ ریٹرنز جمع ہوئے تھے، یوں انکم ٹیکس گوشواروں میں 15 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *