Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکارعوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکار

عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمد

کوئٹہ: بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے علاقائی وفد کے ہمراہ تھانہ عبدالخالق شہید کے ایس ایچ او اعجاز احمد کی دعوت پر خصوصی ملاقات کی، جس میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال، شہریوں کے مسائل اور پولیس کے اقدامات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او اعجاز احمد نے کہا کہ امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمے اور علاقے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی یا مسئلے کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں، جبکہ امن و امان کے حوالے سے عوام کی مفید تجاویز کا ہر وقت خیرمقدم کیا جائے گا۔ ایس ایچ او اعجاز احمد نے وفد کو یقین دلایا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور عوامی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائے گا۔بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ نے ایس ایچ او اعجاز احمد کی جانب سے علاقے میں امن و امان کے قیام اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ ہی بہتر امن کی بنیاد بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم علاقے کے عوام کے مسائل اور امن و امان کے حوالے سے مثبت کردار ادا کرنے کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *