Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکارعوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اعجاز احمدتعلیمی خدمات پر ایوارڈ حیدر خان ناصر کی محنت کا اعتراف ہے۔صالح محمد کاکڑبلوچستان میڈیا فورم میڈیا پرسنز کی توانا آواز بن چکا ہے،سید امان شاہ8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقعام آدمی کہاں جائے؟ پاکستان میں دفتری نظاماسلامی عادلانہ نظام کا نفاذ ملکی بقا کا ضامن ہے، قاری مہراللہڈی ایچ او شانگلہ ڈاکٹر نزر محمد کیٹیگری ڈی ہسپتال بشام کا اچانک دورہ کیاTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکار

8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی اجلاس غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد، عبدالصمد حقیار، مفتی محمد ابوبکر، ڈیجیٹل میڈیا کوارڈینیٹر عبدالباری شہزاد، اختر جان مری، مولانا جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی اور حاجی عطاء محمد شمشوزئی نے کہا ہے کہ 8 اکتوبر کو منعقد ہونے والا ضلعی مجلسِ عمومی کا اجلاس موجودہ حالات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اس وقت امن و امان، انتظامی امور اور شہری و بنیادی سہولیات سمیت متعدد سنگین مسائل سے دوچار ہے۔ عوام کو روزمرہ زندگی کی بنیادی ضروریات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ شہر کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ شہر کے بنیادی مسائل پر مزید خاموش نہیں رہے گی اور عوامی مشکلات کے حل کے لیے ہر آئینی جمہوری اور پُرامن جدوجہد کرے گی۔ حکومت اور متعلقہ انتظامیہ نے شہری مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات نہ کیے تو جماعتی سطح پر آئندہ کا لائحۂ عمل طے کرتے ہوئے احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام یونٹوں کے امراء و نظماء کو تاکید کی کہ 8 اکتوبر کے ضلعی مجلسِ عمومی کے اجلاس کے دعوت نامے متعلقہ اراکینِ مجلسِ عمومی تک بروقت پہنچانے کو یقینی بنائیں تاکہ تمام اراکین اجلاس میں اپنی بروقت شرکت یقینی بناتے ہوئے جماعتی امور، شہر کے مسائل اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر ہونے والی مشاورت میں بھرپور حصہ لے سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *