Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

بلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑ

: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ان کی رہنمائی، تعلیم و تربیت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ اور انہیں روزگار و کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنا حکومتِ بلوچستان کے اہم ترجیحی اقدامات میں شامل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں اقدامات کر رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں نوجوانوں کی ترقی، ہنرمندی کے فروغ اور انہیں معاشی سرگرمیوں کا فعال حصہ بنانے کے لیے مختلف پروگرامز اور اقدامات پر کام جاری ہے۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کی کامیابی کے لیے صرف روایتی تعلیم کافی نہیں بلکہ انہیں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل مہارتوں، کاروباری صلاحیتوں، فری لانسنگ، انٹرپرینیورشپ اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔ حکومت بلوچستان اسی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کے لیے ایسے مواقع پیدا کرنے پر توجہ دے رہی ہے جن کے ذریعے وہ نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صرف ملازمت کے حصول تک محدود رکھنے کے بجائے انہیں روزگار پیدا کرنے والے افراد اور کامیاب کاروباری افرادبننے کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔حکومت، نجی شعبے، تعلیمی اداروں اور سرمایہ کاری سے متعلق اداروں کے درمیان مو¿ثر روابط کے ذریعے نوجوانوں کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *