Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیاکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاکوئٹہ میں میٹرو ٹرین چل پڑی، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے بڑا اعلان کردیاکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیا

ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشاف

ملتان: ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ میں 86 لوڈر رکشوں کے لیے 48 ہزار سے زائد لیٹر پیٹرول کے استعمال اور مختلف ادائیگیوں سے متعلق بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق کمپنی 48 ہزار سے زائد لیٹر پیٹرول کے استعمال کا دستاویزی ثبوت پیش نہ کرسکی، جبکہ 181 ملین روپے کی ادائیگیوں کے بھی مکمل دستاویزی شواہد فراہم نہیں کیے گئے۔

آڈٹ رپورٹ میں مشینری کرائے پر حاصل کرنے کی مد میں بھی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس مد میں 6 کروڑ 82 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیاں ہوئیں، جن میں ایک کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کی ادائیگیوں کو مشکوک قرار دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں سے انشورنس کی مد میں کی جانے والی ایک کروڑ 65 لاکھ روپے کی کٹوتی کا ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا جاسکا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین احمد اقبال نے 86 رکشوں میں اتنی بڑی مقدار میں پیٹرول کے استعمال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ رکشوں پر اتنا پیٹرول کیسے خرچ ہوا۔

اجلاس میں ایم ڈی ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی سمیت متعلقہ افسران آڈٹ اعتراضات پر مؤثر وضاحت پیش نہ کرسکے، جس پر کمیٹی نے دوبارہ آڈٹ کا حکم دیتے ہوئے دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *