Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

مری؛ اسکول وین کھائی میں جاگری، آگ لگنے سے 11 بچے جل گئے

مری: سائن روڈ مسیاڑی کے مقام پر ایک نجی اسکول وین کھائی میں گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس کے نتیجے میں 11 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او مری رضا تنویر کے مطابق وین میں دو نجی اسکولوں کے 12 بچے سوار تھے۔ حادثے کے بعد شدید جھلسنے والے 4 بچوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا، جبکہ دیگر بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال مری میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچوں میں 8 سالہ ارحم ولد علی نواز تقریباً 38 فیصد، 8 سالہ حسن طالب ولد محمد طالب تقریباً 26 فیصد جبکہ عائشہ دختر کلیم تقریباً 42 فیصد جھلسنے سے متاثر ہوئی ہے۔ دیگر بچوں میں سے 6 کو معمولی نوعیت کے جھلسنے کے زخم آئے ہیں، جبکہ 2 بچے جھلسنے سے محفوظ رہے۔

ریسکیو اور پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں کیں اور وین میں لگی آگ پر قابو پالیا، جبکہ حادثے کے مقام پر کولنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔

ڈی پی او مری کے مطابق ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا بتائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ شدید متاثر بچوں کو راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔

رضا تنویر نے بتایا کہ دو ماہ قبل بھی مری میں اسکول وین میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مقامی شاہراہوں کے ساتھ دیہی علاقوں میں چلنے والی گاڑیوں کی فٹنس بھی چیک کی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *