Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں،مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ضلعی مجلسِ عاملہ اور ماتحت تحصیلوں و یونٹوں کے امراء و نظماء کا نمائندہ اجلاس ضلعی امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق کی زیرِ صدارت ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعتی امور بالخصوص 8 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ضلعی مجلسِ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں اراکین تک دعوت ناموں کی بروقت ترسیل اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دورہ کمیٹیوں کی جانب سے تحصیلوں اور یونٹوں کے دوروں اور تنظیمی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں کوئٹہ شہر اور ضلع کے مختلف علاقوں بالخصوص اغبرگ، نوحصار، پنجپائی اور سمنگلی میں امن و امان کی صورتحال بڑھتی ہوئی چوری و ڈکیتی، منشیات کے رجحان، فحاشی و عریانی اور دیگر شہری و سماجی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے مقامی آبادی کو درپیش مشکلات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق خدشات کا جائزہ لیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امن و امان کے قیام شہریوں کے تحفظ اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ ادارے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن رفیق، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشیداحمد، سرپرستِ اعلیٰ مفتی محمد روزی خان، مولانا محب اللہ، حاجی بشیراحمد کاکڑ، مولانا محمد ایوب، مولانا حافظ رشید احمد، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حاجی صالح محمد اور دیگر نے کہا کہ جماعت کی مضبوطی، نظم و ضبط کی پابندی اور کارکنوں سے مسلسل رابطے کو یقینی بنانا تحصیل و یونٹ ذمہ داران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ تمام ذمہ داران اپنی ذمہ داریوں کو محض رسمی کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی اور فعال کردار ادا کریں تنظیمی امور کو باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھائیں اور کارکنوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کا ضلعی مجلسِ عمومی کا اجلاس جماعتی نظم و نسق اور آئندہ کی تنظیمی حکمتِ عملی کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے اس لیے تمام متعلقہ ذمہ داران دعوت ناموں کی بروقت ترسیل اراکین کی شرکت اور اجلاس کی دیگر تیاریوں کو یقینی بنائیں۔ دورہ کمیٹیوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ یونٹوں کے دوروں کے دوران سامنے آنے والے تنظیمی مسائل ضروریات اور تجاویز کو مرتب کرکے ضلعی قیادت کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے کوئٹہ میں امن و امان اور بڑھتے ہوئے سماجی مسائل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کرنا ریاستی و انتظامی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ منشیات، جرائم اور معاشرتی بے راہ روی کے سدباب کے لیے محض اعلانات کے بجائے قانون پر عمل درآمد اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔ جمعیت علماء اسلام شہریوں کے بنیادی حقوق اور مسائل کے حل کے لیے اپنی آئینی جمہوری اور پُرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔ اجلاس میں اراکینِ مجلسِ عاملہ مولانا سعید احمد، مولانا عبدالبصیر، حافظ مسعود احمد، حاجی ولی محمد بڑیچ، حافظ سراج الدین، حاجی محمد شاہ لالا، مولانا محمد شعیب جدون، عبدالصمد حقیار، مفتی نیک محمد، مفتی روزی خان بادیزئی، شاہ زاہد مشوانی، مفتی ابوبکر، مولوی علی جان، مولوی سید سعداللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل، مولوی جمال الدین حقانی، مفتی رشید احمد حقانی، حاجی عطاء محمد شمشوزئی، حافظ حبیب الرحمن سمیت تحصیلوں اور یونٹوں کے ذمہ داران نے شرکت کی اور مختلف تنظیمی و شہری امور کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *