Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

سینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کے خلاف روہڑی میں احتجاج، فوری بازیابی کا مطالبہ

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) خانپور مہر کے سینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کے خلاف روہڑی میں شدید احتجاج،فوری بازیابی کا مطالبہ خانپور مہر کے سینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا کو دو روز گزر جانے اور پولیس کی جانب سے تاحال سراغ نہ لگانے کے خلاف سندھ بھر کی طرح روہڑی میں بھی صحافتی برادری سراپا احتجاج بن گئی روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام روہڑی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر محمد عثمان گھنیو اور روہڑی پریس کلب کے صدر مجاہد بوزدار نے کی اس موقع پر سنر نائب صدر محمد اسلم سومرو،اے ڈی گھنیو،جمشید قریشی،حیدر مستوئی سمیت کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانپور مہر ضلع گھوٹکی کے سینئر صحافی عظیم سیال کا مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا اور ان کی گاڑی کا ضلع سکھر کے تھانہ سدوجا کی حدود سے برآمد ہونا پولیس کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ ایک ضلع سے صحافی کو اغوا کیا جاتا ہے اور دوسرے ضلع سے گاڑی برآمد ہوتی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پولیس کی ناکہ بندیاں اور کچے کو محفوظ بنانے کے دعوے صرف کاغذی ہیں اغوا کار ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں جس سے متاثرہ خاندان شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہے مقررین نے کہا کہ سندھ میں صحافت کو دانستہ طور پر مشکل ترین بنایا جا رہا ہے پہلے جھوٹی ایف آئی آرز،جھوٹے مقدمات، تشدد اور قتل و غارت گری اور اب اغوا برائے تاوان کا نیا ہتھکنڈہ استعمال کیا جا رہا ہے جس کا مقصد حق اور سچ کی آواز کو دبانا ہے مظاہرین نے کہا کہ اگر پولیس کے مطابق کچہ سیف ہو چکا ہے تو اغوا کار مغوی سمیت باآسانی کچے کی جانب کیسے پہنچ گئے؟ یہ ثابت کرتا ہے کہ ڈاکوؤں کا نیٹ ورک تاحال مضبوط ہے اور اسے پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی پشت پناہی حاصل ہے صدر روہڑی یونین آف جرنلسٹس محمد عثمان گھنیو اور صدر روہڑی پریس کلب مجاہد بوزدار نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کی کال پر آج سکھر،گھوٹکی، خیرپور،لاڑکانہ،حیدرآباد اور روہڑی سمیت سندھ بھر میں احتجاج کیا گیا آخر میں صحافی برادری نے آئی جی سندھ،ڈی آئی جی سکھر،ایس ایس پی گھوٹکی اور ایس ایس پی سکھر سے پرزور مطالبہ کیا کہ سینئر صحافی عظیم سیال کو فی الفور باحفاظت بازیاب کرایا جائے اور ملوث ملزمان و ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:خانپورمہرکے سینئر صحافی عظیم سیال کے اغوا اور اغواکاروں کی جانب سے صحافی کے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان کی مانگ واقع کے خلاف روہڑی کے صحافی احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *