Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقداماتملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقدامات

بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل

 

کوئٹہ (پ۔ر) بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کا الیکشن مورخہ 25 ستمبر 2026 بروز جمعہ بوقت 05:00 بجے شام بمقام مقامی ہوٹل کوئٹہ میں زیر نگرانی الیکشن کمیشن کمیٹی منعقد ہوا۔ الیکشن بمطابق گورنمنٹ آف بلوچستان سپورٹس پالیسی 2008 کے تحت منعقد ہوا ۔ بلوچستان کے رجسٹرڈ اضلاع کوئٹہ , پشین ، چاغی ، نصیر آباد، سبی ، لورالائی ، ہرنائی ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبداللہ، ، ژوب ، شیرانی ، برشور اور کوئٹہ ایسٹ کے صدور ، جنرل سیکرٹریوں ، فنانس سیکرٹریوں اور دیگر ممبران نے شرکت کی ۔ رئیل پینل کے پینل کے فیض اللہ خان کاکڑ صدر ، عبدالمنان لہڑی جنرل سیکرٹری اور سردار محمد حنیف کاکڑ فنانس سیکرٹری کے امیدوار تھے ۔ جن کے خلاف نہ کوئی دوسرا امیدوار اور نہ پینل تھا ۔ ہینڈ شیک کے ذریعے فیض اللہ خان کاکڑ کو صدر ، عبدالمنان لہڑی کو جنرل سیکرٹری اور سردار محمد حنیف کاکڑ کو فناس سیکرٹری 04 سال کے لیئے منتخب ہوئے ۔ بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے منتخب صدر فیض اللہ خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووشو کھیل کو فروغ دینے میں بلا تعصب و رنگ و نسل محنت کریں گے ۔ ووشو کنگفو کھیل کو ترقی دینے میں بھرپور کردار ادا کریں گے ۔ ووشو کنگفو کھیل کے نام پر کرپشن اور بے ضابطگیوں کا ہر فورم پر احتساب کریں گے ۔ کرپشن میں ملوث اشخاص کا نشان دہی کرکے عدالت کے کٹہرے میں لاکر کھڑے کریں ۔ ووشو کنگفو کھیل ایک دلچسپ اور انٹرنیشنل کھیل ہے جس کو کسی کے ہاتھوں مزید نقصان ہونے نہیں دیں گے ۔ ووشو کنگفو کھیل کو ووشو کنگفو کھیل سے ناواقف ، کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں جو نقصان دیا گیا ہے اس کا اذالہ ضرور کریں گے ۔ تمام اضلاع میں برابری کے حساب سے سپورٹس پالیسی کے تحت کام کرینگے ۔ آخر میں بلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے منتخب صدر فیض اللہ خان کاکڑ جنرل سیکرٹری عبدالمنان لہڑی اور فنانس سیکرٹری سردار محمد حنیف کاکڑ نے تمام اضلاع سے آئے ہوئے شرکاء اور میڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اور دعائے خیر ہوئی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *