Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقداماتملگری استادان ضلع قلعہ عبداللہ کی ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیلسیاست کا بے رحم بہروپیا، پشتون تاریخ کے دردناک صفحات اور قومی المیہپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات جاریمیر رضا کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کا فیصلہ نہ ہو سکاظالم آزاد، مظلوم خاموش اور داستان جبرہرمز کھولنے کی امید کو دھچکا، ٹرمپ کے انکار کے بعد تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زیادہ اضافہٹانک، ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3اہلکار شہیدادب، آرٹ اور سیاستبلوچستان ووشو کنگفو ایسوسی ایشن کے انتخابات مکملحکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقدامات

حکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقدامات

 

حکومتی احکامات پر مواصلات و تعمیرات کے اقدامات
تحریر،اختر منگی

عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا آئینی و قانونی حق ہے، جس کی فراہمی کے حوالے سے موجودہ بلوچستان حکومت ترجیحی بنیادوں پر مؤثر اقدامات کر رہی ہے، جن میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بحالی و بہتری کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ نصیرآباد ڈویژن رقبے اور آبادی کے لحاظ سے بلوچستان کا ایک اہم ڈویژن ہے، جہاں دور دراز علاقوں کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے کے لیے بہتر اور مضبوط روڈ نیٹ ورک کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ سڑکوں کی بہتر سہولت سے نہ صرف عوام کو آمدورفت میں آسانی میسر آتی ہے بلکہ تجارت، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر معاشی و سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملتا ہے۔ اسی طرح تعلیم اور صحت کے شعبوں میں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری اسکولوں، کالجوں، بنیادی مراکز صحت، دیہی مراکز صحت اور دیگر اداروں کی عمارتوں کی تعمیر، بحالی اور ضروری سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہے۔اگر تعلیمی و طبی اداروں کی عمارتیں خستہ حال ہوں یا بنیادی سہولیات سے محروم ہوں تو اس سے ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری جانب عوام کی خدمت پر مامور سرکاری ملازمین بھی اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا نہیں کر پاتے۔ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے انفراسٹرکچر، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں جاری منصوبوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔ نصیرآباد ڈویژن میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سرکاری عمارتوں کی بحالی، تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کے مراکز کو فعال و سہولیات سے آراستہ کرنے کے اقدامات سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔آج میں اپنی اس تحریر میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے وژن کو عیاں کرنے کی کوشش کروں گا کہ ان کی قیادت میں صوبائی وزراء اور صوبائی سیکرٹریز مفاد عامہ میں اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہیں اور صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے مربوط انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جیسا کہ میں نے اپنی بالائی تحریر میں روڈز اور بلڈنگز کی تعمیر و مرمت کا ذکر کیا، یقینی طور پر بلوچستان حکومت کے اس وژن کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،کیونکہ بلوچستان جیسے وسیع و عریض صوبے میں سڑکوں کا مضبوط اور مؤثر نیٹ ورک نہ صرف دور دراز علاقوں کو شہری مراکز سے منسلک کرتا ہے بلکہ اس کے ذریعے عوام کو تعلیم، صحت، تجارت، زراعت اور دیگر بنیادی سہولیات تک رسائی بھی آسان ہوتی ہے۔ اسی طرح سرکاری عمارتوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی سے عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری افسران و ملازمین کو بھی اپنی خدمات زیادہ مؤثر انداز میں انجام دینے میں سہولت ملتی ہے۔بلوچستان حکومت کے اس وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئرز اور متعلقہ افسران مفاد عامہ کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ نصیرآباد ڈویژن رقبے، آبادی، زرعی اہمیت اور جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے بلوچستان کا ایک اہم ڈویژن ہے، جہاں مختلف اضلاع اور دور دراز علاقوں کو باہم مربوط رکھنے کے لیے بہتر روڈ نیٹ ورک ناگزیر ہے۔ ایسے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے نہ صرف عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آتی ہے بلکہ کسان اپنی زرعی پیداوار منڈیوں تک آسانی سے پہنچا سکتے ہیں، طلبہ و طالبات کو تعلیمی اداروں تک رسائی میں آسانی ہوتی ہے اور مریضوں کو طبی مراکز تک بروقت پہنچانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیار، رفتار اور عوامی ضرورت کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ کسی بھی منصوبے کی اصل کامیابی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب اس کے ثمرات براہ راست عام آدمی تک پہنچیں۔نصیرآباد ڈویژن میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجینئرز کی نگرانی میں جاری منصوبوں کی مؤثر نگرانی، تعمیراتی معیار پر توجہ اور مقررہ مدت میں تکمیل سے نہ صرف حکومتی وژن کو تقویت ملے گی بلکہ عوام کا سرکاری اداروں پر اعتماد بھی مزید مضبوط ہوگا صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی رہنمائی میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے افسران اور انجینئرز اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے نصیرآباد ڈویژن کے مختلف علاقوں میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی منصوبوں کو بہتر بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کررہےہیں، تاکہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات عملی طور پر نمایاں ہوں اور ان منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ شہری مستفید ہو سکیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کی پائیدار ترقی کے لیے نہ صرف مختلف ترقیاتی منصوبوں کو متعارف کروا کر عملی شکل دے رہی ہے بلکہ ان منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بھی متعلقہ محکموں کے اعلیٰ سطحی افسران کے ذریعے مؤثر نگرانی کا نظام قائم کیے ہوئے ہے، تاکہ سرکاری وسائل سے تعمیر ہونے والے منصوبے مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہوں اور ان کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔ خصوصاً محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تحت جاری سڑکوں، پلوں، سرکاری عمارتوں اور دیگر عوامی نوعیت کے منصوبوں کی نگرانی اس لیے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ ان منصوبوں کا براہ راست تعلق عوام کی روزمرہ زندگی، آمدورفت، کاروباری سرگرمیوں، تعلیم، صحت اور دیگر بنیادی ضروریات سے ہے۔ نصیرآباد زون میں ان ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور پیش رفت کی نگرانی کی ذمہ داریاں محکمہ مواصلات و تعمیرات کے چیف انجینئر بشیر ناصر انجام دے رہے ہیں، جو مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا خود دورہ کرکے موقع پر کام کی رفتار، تعمیراتی معیار اور منصوبوں سے متعلق دیگر امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں بھی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر نے نصیرآباد زون میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔اس موقع پر متعلقہ انجینئرز اور افسران کی جانب سے انہیں جاری منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں منصوبوں کی موجودہ صورتحال، تعمیراتی پیش رفت، درپیش مسائل، استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، مقررہ مدت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں آگاہ کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تعمیراتی کام مقررہ معیار اور منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔سرکاری وسائل سے تعمیر ہونے والے منصوبے عوامی مفاد میں ہوتے ہیں، اس لیے ان کی تکمیل میں شفافیت، معیار اور رفتار کو خصوصی اہمیت دی جانی چاہیے۔ نصیرآباد زون رقبے اور آبادی کے اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے، جہاں سڑکوں اور دیگر انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے دور دراز علاقوں کے عوام کو آمدورفت کی بہتر سہولیات میسر آنے کے ساتھ ساتھ زرعی، تجارتی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ موجودہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے اعلیٰ افسران کے دوروں کا مقصد بھی یہی ہے کہ منصوبوں میں پیش آنے والی رکاوٹوں کو بروقت دور کیا جائے، کام کی رفتار کو بہتر بنایا جائے اور تعمیراتی معیار کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں چیف انجینئر محکمہ مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے حکام بالا کی ہدایت پر نصیرآباد زون کے علاقے ضلع کچھی سے اپنے دورے کا آغاز کیا، جہاں انہوں نے تحصیل ڈھاڈر، تحصیل مچھ اور تحصیل سنی میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔دورے کے دوران چیف انجینئر بشیر ناصر نے ترقیاتی منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام کی پیش رفت، معیار اور دیگر متعلقہ امور کا موقع پر جائزہ لیا جبکہ متعلقہ انجینئرز اور افسران سے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی حاصل کی دورے کے دوران انہوں نے دوسرے روز ضلع نصیرآباد جو کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کا مقام رکھتا ہے کا دورہ کیا، دورے کے موقع پر چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر احمد نے ضلع نصیرآباد میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو منصوبوں پر تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور مقررہ معیار کے مطابق کام کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نوتال پولیس اسٹیشن کی چار دیواری اور واچ ٹاورز، انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ پیکج برائے ڈیرہ مراد جمالی، بلیک ٹاپ روڈز کوٹ سردار خان رند تا فتح آباد، فتح آباد ٹو بابا کوٹ، پٹ فیڈر تا قبولہ شاخ اور نیو ہسپتال میر حسن روڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر معائنہ کیا۔ چیف انجینئر بشیر احمد نے جاری منصوبوں کے تعمیراتی کام، پیش رفت، استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور دیگر متعلقہ امور کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ انجینئرز سے منصوبوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر بی اینڈ آر فدا حسین کھوسہ، ایگزیکٹو انجینئر روڈز بوستان خان چانڈیو، خلیل احمد عمرانی سمیت سب ڈویژنل آفیسران نادر علی پہنور، ذوالفقار علی لہڑی، اصغر علی چنہ، عابد علی پہنور، ندیم احمد سولنگی، سجاد علی عمرانی، سمیع اللہ کاکڑ اور دیگر افسران موجود تھے۔ متعلقہ انجینئرز نے چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات کو جاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی پیش رفت، منصوبوں کے معیار، درپیش مسائل اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر نے ضلع صحبت پور میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جہاں انہوں نے زیر تعمیر اسپورٹس ڈسٹرکٹ کمپلیکس، اسپورٹس کمپلیکس، ہیئرالدین کالج سمیت کشمور-صحبت پور روڈ اور دیگر روڈ نیٹ ورک کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر مواصلات و تعمیرات روڈز عبد الستار بنگلزئی اور ایگزیکٹو انجینئر ارشاد علی سیلاچی نے چیف انجینئر کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور تعمیراتی کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنمنٹ کنٹریکٹرز ریاض کھوسہ سمیت دیگر موجود تھے جنہیں چیف انجینئر بشیر ناصر نے حکومتی منصوبوں کو پی سی ون کے معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی۔نصیراباد زون کے دورے کے موقع پر چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات بشیر ناصر نے ضلع جعفرآباد کی اسکیموں کا دورہ کیا دورے کے دوران روڈ اور بلڈنگز کے شعبے کا جائزہ لیاچیف انجینیئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے ضلع جعفرآباد میں جاری مختلف ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے روجھان ٹو خانپور روڈ، جی او آر کالونی۔ڈیرہ اللہ یار مین سیوریج لائن، پری فیب اور کیٹل فارم پولیس اسٹیشن کی چار دیواری سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری تعمیراتی امور، کام کے معیار اور پیش رفت کے حوالے سے متعلقہ افسران سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینیئر ارسلا رند، ایگزیکٹو انجینیئر عتیق الرحمن سب ڈویژنل آفیسر اعجاز بہرانی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔چیف انجینیئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر نے دورے کے موقع پر آخر میں ضلع استامحمد کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے ضلع استامحمد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا موقع پر پہنچ کر تفصیلی معائنہ کیا اور مختلف اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران سے تعمیراتی امور کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو بابر خان کی ہدایات کی روشنی میں جاری ترقیاتی عمل کا جائزہ لیتے ہوئے چیف انجینیئر نے ڈی سی کمپلیکس، ڈی پی او آفس و رہائش گاہ، پری فیب، ایگرو پروجیکٹ سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ اور صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار، رفتار اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابل ستائش ہیں، جن کے نتیجے میں نہ صرف مختلف علاقوں میں پختہ اور معیاری تعمیراتی عمل جاری ہے بلکہ منصوبوں کی کڑی مانیٹرنگ بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کی مسلسل نگرانی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ حکومت پی سی ون میں مقرر کردہ معیار اور منصوبوں کے منظور شدہ ڈیزائن و تخمینوں پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کر رہی۔ دورے کے دوران متعلقہ ٹھیکیداروں اور افسران کو سختی کے ساتھ ہدایات جاری کی گئیں کہ تمام سرکاری امور مقررہ قواعد و ضوابط اور سرکاری احکامات کے مطابق سرانجام دیے جائیں جبکہ تعمیراتی منصوبوں میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار، کام کی رفتار اور منظور شدہ نقشے و تخمینے کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔ واضح کیا گیا کہ غیر معیاری تعمیراتی عمل، ناقص میٹریل کے استعمال یا کام میں غیر ضروری تاخیر کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور ذمہ داران کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔چیف انجینئر مواصلات و تعمیرات نصیرآباد زون بشیر ناصر کی جانب سے نصیرآباد زون کے مختلف جاری ترقیاتی منصوبوں کے دورے اور موقع پر متعلقہ افسران سے تفصیلی بریفنگ لینے کا عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کو محض دفتری کارروائی تک محدود رکھنے کے بجائے عملی طور پر موقع پر جاکر کام کا جائزہ لینے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد منصوبوں کی اصل صورتحال سے براہ راست آگاہی حاصل کرنا، تعمیراتی کام میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرنا اور انہیں بروقت دور کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا ہے۔ متعلقہ انجینئرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے اعلیٰ حکام کو بروقت آگاہ کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوامی مفاد میں شروع کیے گئے منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوں۔ ترقیاتی منصوبوں کی موقع پر نگرانی سے نہ صرف تعمیراتی معیار بہتر بنانے میں مدد ملے گی بلکہ سرکاری وسائل کے مؤثر اور شفاف استعمال کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں، پولیس اسٹیشنز، ہسپتالوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل سے شہریوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی اور حکومت کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کے لیے مختص کیے گئے وسائل کے ثمرات عام لوگوں تک پہنچ سکیں گے، جبکہ مکمل ہونے والے منصوبے علاقے کی ترقی اور عوامی سہولیات میں مزید بہتری کا ذریعہ بنیں گے۔

اختر منگی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآبادڈویژن

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *